جی این این سوشل

تجارت

قومی ایئرلائن کا پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہفتہ وار 63 پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ

دبئی اور دبئی سے فیصل آباد کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں ہوں گی،کوئٹہ سے دبئی اور دبئی سے کوئٹہ کیلئے ہفتہ وارایک پرواز آپریٹ ہوگی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی ایئرلائن کا پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہفتہ وار 63 پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 اسلام آباد : قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای )کے درمیان ہفتہ وار 63پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق 14 پروازیں اسلام آباد سے دبئی،شارجہ،ابوظہبی،فجیرہ اور ان شہروں سے واپس اسلام آباد کیلئے آپریٹ ہونگی،

پشاور سے دبئی،شارجہ، ابوظہبی، العین، فجیرہ اور راس الخیمہ کیلئے 17 پروازیں چلائی جائیں گی۔لاہور سے دبئی،شارجہ،ابوظہبی اور ان شہروں سے لاہور واپسی کیلئے ہفتہ وار 10پروازیں ہوں گی، سیالکوٹ سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور ان شہروں سے سیالکوٹ کیلئے چار پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

کراچی سے متحدہ عرب امارات کیلئے ہفتہ وارسات پروازیں چلیں گی جبکہ دبئی، شارجہ اور دیگر شہروں سے ملتان واپسی کیلئے ہفتہ وارپانچ پروازیں آپریٹ ہوں گی۔تربت سے شارجہ اور شارجہ سے تربت واپسی کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں چلیں گی،فیصل آباد سے دبئی اور دبئی سے فیصل آباد کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں ہوں گی،کوئٹہ سے دبئی اور دبئی سے کوئٹہ کیلئے ہفتہ وارایک پرواز آپریٹ ہوگی۔

پاکستان

پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی اور بانی چیئرمین کی رہائی کے لئے ریلی نکالنے کا اعلان

ہمیشہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا عدلیہ  کی آزادی  اور بانی چیئرمین کی رہائی کے لئے ریلی نکالنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدالتی امور میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت کے حوالے سے خط لکھنے والے ججوں کے ساتھ اظہار یک جہتی اور قیدی نمبر 804 کی رہائی کےلئے خیبرپختونخوا سے بڑی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر شیر افضل مروت، علی محمد خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ  اتوار کو پشاور میں ملک کی سب سے بڑے ریلی نکالیں گے جس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور قیدی نمبر 804 کی رہائی ہوگا۔ ہمیشہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے 45 منٹ ملاقات ہوئی، ججز کے خط کے بعد پہلی ملاقات ہوئی، اس خط کے حوالے سے بڑے تحفظات ہیں خط کے معاملے پر بانی چیئرمین کو بڑا دکھ ہے کہ لوگ اس حد تک بھی چلے جاتے ہیں۔ عمران خان کا کارکنوں کے نام پیغام ہے  جس جس نے ظلم کیا ہے اس کا ںام لے کر وی لاگ اپ لوڈ کریں۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب! چیف جسٹس پاکستان کے نام خط بھیجیں گے جس میں عمران خان کے مقدمات کو ڈیل کرنے کا احوال لکھیں گے، عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیشہ عدلیہ کے لیے کھڑے رہیں گے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ اتوار کے روز دو بجے پشاور میں بڑی ریلی نکالی جائے گی ریلی کا مقام کیا ہوگا؟ اس کا فیصلہ کے پی قیادت کرے گی، پی ٹی آئی تمام جماعتوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دے گی تمام شہروں سے لوگ ریلی میں شریک ہوں گے۔ چھ اپریل کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ ہوگا۔ جلسے میں شرکت کرکے قیدی 804 کا ساتھ دیں

شیر افضل مروت نے کہا کہ ریلی کے روٹ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تاہم ڈیرہ اسماعیل خان سے لے کر چترال تک تمام جگہ سے لوگ شرکت کریں، پنجاب میں میانوالی اور دیگر اضلاع کو بھی شرکت کی دعت ہے۔ 30 مارچ کو پی ٹی آئی اسلام آباد میں جلسہ کرے گی جس کی اجازت مل چکی ہے۔

پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ نے اس موقع پر وکلا تحریک کا اعلان کیا۔ لطیف کھوسہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 544.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اسلام آباد: اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 633.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 544.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

فروری میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 73.9 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 82.8 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 73.9 ملین ڈالرتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 18.082 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 18.308 ارب ڈالرتھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات

ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے وفاقی وزیر داخلہ  کی ملاقات

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور  پہنچ گئے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس آمد پر علی امین گنڈاپور نے ان کا خیبر مقدم کیا، ملاقات میں دونوں کے درمیان صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے ناسور  کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا، ساتھ ہی دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خود کش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا، اور چینی حکومت ،عوام اور مرنے والے  چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، انہوں نے حملے کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کے عناصر  قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ 

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ امن و امان موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے، خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll