جی این این سوشل

تفریح

انجلینا جولی کے انسٹاگرام پر 1 کروڑ 20 لاکھ فولورز

انجلینا جولی نے ابھی تک صرف 3 انسٹاگرام اکاؤنٹس کو فالو کیا ہے اور  24 پوسٹس شیئر کی ہیں۔ ہالی ووڈ اسٹار نے اپنی پہلی پوسٹ میں ایک افغانی نوجوان لڑکی کی جانب سے موصول ہونے والا خط شیئر کیا تھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انجلینا جولی کے انسٹاگرام پر 1 کروڑ 20 لاکھ فولورز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سوشل میڈیا سے دور رہنے والی ہالی ووڈ کی سپر اسٹار انجلینا جولی کے انسٹاگرام پر فولورز کی تعداد 12 ملین ہو گئی ہے۔

ہالی ووڈ اداکارہ نے انسٹاگرام کو افغانستان میں بحران کا سامنا کرنے والے لوگوں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لیے استعمال کرنا شروع کیا تھا، انسٹاگرام جوائن کرنے کے دو دن بعد ہی ان کے فولورز کی تعداد 75 لاکھ ہو گئی تھی۔

انجلینا جولی نے ابھی تک صرف 3 انسٹاگرام اکاؤنٹس کو فالو کیا ہے اور  24 پوسٹس شیئر کی ہیں۔ ہالی ووڈ اسٹار نے اپنی پہلی پوسٹ میں ایک افغانی نوجوان لڑکی کی جانب سے موصول ہونے والا خط شیئر کیا تھا۔

انہوں نے لکھا تھا  کہ ، خوف اور غیر یقینی صورتحال سے افغانوں کو ایک بار پھر بے گھر ہوتے دیکھنا پریشان کن ہے۔اتنا وقت اور پیسہ خرچ کرنے خون بہانے اور جانیں ضائع کرنے کے بعد صرف یہ حاصل ہونا مکمل ناکامی ہے۔ یہ سب سمجھ سے بالاتر ہے۔

کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

وکٹ کیپر بلے بار اعظم خان دائیں گھٹنے اور پٹھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، وکٹ کیپر بلے بار اعظم خان دائیں گھٹنے اور پٹھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے

پی سی بی کے مطابق اعظم خان کو بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران تکلیف کی شکایت ہوئی۔

وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے جبکہ کرکٹر کی نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں شرکت کا فیصلہ رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا آج شام 7 بجے مقامی وقت کے مطابق راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنماؤں کی برطانوی ہائی کمیشن ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات

ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن، اور حامد خان شامل تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنماؤں  کی برطانوی ہائی کمیشن ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ایک وفد نے برطانوی ہائی کمیشن ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن، اور حامد خان ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے ساتھ ملاقات پر خوشی ہوئی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر مل کر کام کریں اور خوشحال پاکستان کے لیے معاشی اصلاحات سے کام شروع کریں۔

ملاقات کے بعد جاری بیان میں پی ٹی آئی کی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ جین میریٹ اور ان کے ٹیم ممبران کے ساتھ سیشن بے حد خوشگوار تھا جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

تقسیم کار کمپنی کے افسروں پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث ملزمان جسمانی ریمانڈ پر  ایف آئی اے کے حوالے

گیپکو کے زیر انتظام بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر  ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا، گیپکو اہلکاروں  10 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں پر گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

تقسیم کار کمپنی  کے افسروں پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ گیپکو افسران کی گرفتاریوں کے بعد ایف آئی اے نے اپنی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق کرپشن میں گریڈ 16اور 17 کے 20 افسران ملوث ہیں۔

افسران کی گرفتار کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔  ملزمان میں اصغر ، تاج انجم، نوید اکبر، فیصل وقاص، زبیر، اسد رضا، سعید ، عثمان، عمران سرفراز، مرتضی شامل ہیں۔ 

دوسری جانب گیپکو نے ایف آئی اے کے ریجنل آفس کی بجلی کاٹ دی۔ دفاتر میں اندھیرا چھا گیا۔ گیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے ذمہ ایک کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں اس لئے بجلی کاٹی گئی۔ 

یادرہے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بجلی کی اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔  

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ اوور بلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے،اس میں ملوث عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائے

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll