راولپنڈی : رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افسران نے صورتحا ل کو سنجیدہ لیا نہ کسی پلان پر عمل کیا۔


تفصیلات کے مطابق سانحہ مری کی تحقیقات رپورٹ کے مطابق تمام متعلقہ محکمو ں کی غفلت ثابت ہوئی ہے، تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ افسران واٹس ایپ پر چلتے رہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افسران صورتحال کو سمجھ ہی نہیں سکے ، افسران نے صورتحا ل کو سنجیدہ لیا نہ کسی پلان پر عمل کیا، کئی افسران نے واٹس ایپ میسج بھی تاخیر سے دیکھے۔
رپورٹ میں کمشنر،ڈی سی ،اے سی سب کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی پی او، سی ٹی او بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے ، محکمہ جنگلات، ریسکیو1122 کا مقامی آفس بھی ڈلیور نہ کرسکا ، ہائی وے محکمہ بھی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا اور واٹس ایپ پر تمام مینجمنٹ کی جاتی رہی۔
قبل ازیں سانحہ مری کی تحقیقاتی ٹیم نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو رپورٹ پیش کردی۔جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات پر 15 افسران کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، متعلقہ حکام اپنے فرائض کا ادراک کرنے سے قاصر رہے۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹاکر انضباطی کارروائی کی سفارش کی گئی۔جبکہ سی پی او راولپنڈی، سی ٹی او راولپنڈی، ڈی ایس پی ٹریفک اور اے ایس پی مری کو عہدے سے ہٹاکرانضباطی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کمشنر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹاکر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، اسسٹنٹ کمشنر مری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مری ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری، انچارج مری ریسکیو1122 اور ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے پنجاب کو معطل کردیا گیا ہے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago






