جی این این سوشل

دنیا

ٹرمپ کی حملہ ریکارڈ خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد

امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیپیٹل ہل حملے کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹرمپ کی حملہ ریکارڈ خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ٹرمپ نے گزشتہ برس کیپیٹل ہل حملے سے متعلق کانگریس کمیٹی کی دستاویزات جاری نہ کرنےکی درخواست کی تھی جسے امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے۔

گزشتہ برس اکتوبر کے ماہ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپیٹل حملہ کیس کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کے لیے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا مزید یہ کہ ٹرمپ نے امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر حملے کے کیس کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کمیٹی کی تحقیقات کو بھی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی الیکشن میں شکست پر ان کے حامیوں نے امریکی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کیا تھا جس کی انہوں نے حمایت کی تھی جب کہ اس واقعے کے بعد ٹرمپ کو مؤاخذے کی تحریک کا بھی سامنا تھا جو کامیاب نہ ہوسکی۔

جرم

سیکیورٹی فورسز کا   شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز  کا   شمالی وزیرستان  میں  خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے  شمالی وزیرستان کے ضلع میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ISPR) کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی  فورسز  اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔


مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے ۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف  آپریشن کیا جا رہا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیر اعظم

اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جہاں گندم کی خریداری کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیر اعظم

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کے روز کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے ذریعے 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج لاہور میں گندم کی خریداری اور باردانہ کے حصول میں کسانوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی ۔


شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ کسانوں کی معاشی بہبود پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال گندم کی وافر فصل ہوئی ہے ، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی خریداری کے مواقع کی ذاتی طور پر نگرانی کریں ۔ 


وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے کسانوں کی سہولت کو یقینی بنانے اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کمیٹی بھی تشکیل دی۔ یہ کمیٹی کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے چار دن کے اندر اقدامات کرے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جہاں گندم کی خریداری کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

9 مئی کا واقعہ ریاستی خودمختاری پرحملہ تھا ، وز یر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے  سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوٗے کہا کہ 9 مئی کو  ایک ریڈ لائن کراس کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی  کا  واقعہ   ریاستی  خودمختاری پرحملہ تھا ، وز یر دفاع

سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 9 مئی کے واقعے کو ریاست کی خودمختاری پرحملہ قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔

سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  خواجہ آصٓف نے  کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے ریاست کی عملداری کو چیلنج کیاگیا اور ان حملوں میں ملوث شر پسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے گا ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں تاہم مخصوص لوگوں سے مذاکرات محض ناکامی کے باعث بنتے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے  سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوٗے کہا کہ 9 مئی کو  ایک ریڈ لائن کراس کی گئی، حملےکی شہادتیں ویڈیو کی صورت میں سامنے آئیں، نظریاتی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اس جماعت نے یہ منصوبہ پہلے بنایا اور پاکستان کی سالمیت کے خلاف بہت بڑی سازش کی۔

انہوں نےمزید  کہا کہ شرپسندوں نے منظم سازش اور منصوبہ بندی کے تحت عسکری تنصیبات پرحملے کئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll