انار کلی پان منڈی کے قریب دھماکہ، 20 افراد زخمی جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

انار کلی پان منڈی کے قریب دھماکہ، 20 افراد زخمی جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق ھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے زریعے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔چار زخمیوں کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے دو کے نام محمد عدیم ولد شجاع عمر 30 سال جمیل ولد عبداللہ عمر 40 سال بتائے جارہے ہیں۔
دھماکے میں 29 افراد زخمی اور 2 جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں رمضان اورابصار شامل ہیں۔
پولیس نے علاقے میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ دکانوں کے پاس پلانٹڈ بم نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا ہے اورتقریباً ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا پڑا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکا انارکلی بازار کے داخلی راستے پر ہوا ہے اور بم نجی بینک کے قریب موجود دکانوں کے پاس نصب تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد نے دھماکے میں 20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 4 دن قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 5 دن قبل

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 4 دن قبل

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 5 دن قبل

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 4 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 4 دن قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 2 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 2 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 2 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 دن قبل





