Advertisement
پاکستان

ریکوڈک کیس میں حکومت اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیش رفت 

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق حکومت اور ٹھیتھان کمپنی کے درمیان پچاس فیصد شیئرز پر اتفاق  ہوگیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جنوری 20 2022، 9:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ریکوڈک کیس میں حکومت اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیش رفت 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کیس میں حکومت اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، حکومت اور ٹھیتھان کمپنی کے درمیان پچاس فیصد شیئرز پر اتفاق ہوا ہے، سابقہ معاہدے میں پاکستان کا شیئر صرف 25 فیصد تھا۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان اور ٹیتھان کمپنی کے درمیان معاہدہ فروری میں طے ہونے کا امکان ہے، ڈیل فائنل ہوئی تو پاکستان پر لٹکتی دس ارب ڈالر کی تلوار ہٹ جائے گی،  ٹیتھان کمپنی نے حکومت سے سرمایہ کاری پر قانونی تحفظ مانگ لیا۔

کمپنی کا موقف ہے کہ  ماضی کی قانونی چارہ جوئی میں جو کچھ ہوا ویسا حادثہ دوبارہ نہیں چاہتے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان اور ٹیتھان کمپنی کے درمیان مذاکرات عدالت کے باہر تصفیہ کیلئے ہو رہے ہیں، بیرون ملک ٹربیونلز دو مقدمات میں پاکستان کو دس ارب ڈالر جرمانہ کر چکا ہے۔

Advertisement