جی این این سوشل

تفریح

نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کو کارروائی کے اعلان پر جواب دے دیا

لاہور: اداکارہ نادیہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے اپنے خلاف قانونی کارروائی کے اعلان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) جانا ہے، چلا جائے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کو کارروائی کے اعلان پر جواب دے دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق شرمیلا فاروقی نے ایک روز قبل نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی اور ایف آئی اے کے سائبر کرائم میں شکایت درج کروانے کا اعلان کیا تھا۔

شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کی جانب سے والدہ کے ہمراہ نامناسب انداز میں ویڈیو بنانے کے بعد ٹی وی میزبان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

نادیہ خان نے کچھ دن قبل شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے ہمراہ اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریب میں ایک ویڈیو بنائی تھی جو دو دن قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی عمر رسیدہ والدہ سے میک اپ، لباس اور زیورات سے متعلق سوال کیے گئے مگر میزبان کا انداز تمسخر اڑانے والا تھا، جس وجہ سے ان پر خوب تنقید بھی کی گئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے رویے کو سستی شہرت کا طریقہ قرار دیتے ہوئے ان کے لیے سخت الفاظ بھی استعمال کیے تھے۔

پاکستان

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج

شری بی بی کے وکلا خود بھی نہیں چاہتے کہ وہ جیل چلی جائیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کی  اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کے وکلا خود بھی نہیں چاہتے کہ وہ جیل چلی جائیں، گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ آئندہ تاریخ پر فیصلہ کروںگا پھر بھی پیش نہیں ہوئے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا، وکلا کی عدم پیشی پرعدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کے وکلا عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟

عدالت نے کہا کہ اگر وہ یہ کیس جیت جاتے تو بشریٰ بی بی جیل چلی جاتیں، وہ خود بھی نہیں چاہتے کہ بشریٰ بی بی جیل چلی جائیں ، مذاق بنایا ہوا ہے۔

سرکاری وکیل نے عید پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کا بتایا تو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ دونوں جانب سے عدالت کے ساتھ سیاست کھیلی جا رہی ہے۔

درخواست خارج ہونے کے کچھ دیر بعد بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل عدالت پہنچ گئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گل صاحب آپ کی درخواست عدم پیشی پر خارج کر دی ہے، اب آپ درخواست بحالی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

عثمان گِل ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ہم پٹیشن بحالی کی درخواست ابھی تھوڑی دیر میں دائر کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ  31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرکے رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیاتھا ۔

بعدازاں 6 فروری کو بشریٰ بی بی نے سب جیل قرار دی گئی بنی گالہ سے واپس اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں اگلے 15 دن کے لیے ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوگراکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کردی  گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا  گیا ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں اگلے 15 دن کے لیے ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف کا چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ پولیس کو خط

 ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی کی یقین دہانی کے باوجود درخواست کی کارروائی میں تاخیر ہوئی، جس سے پی ٹی آئی سندھ نے یکم اپریل 2024 کو ایک یاد دہانی جاری کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف کا چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ پولیس کو خط

کراچی :تحریک انصاف سندھ نے کراچی جلسے کی اجازت میں تاخیر پر چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ پولیس کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔ 

 پی ٹی آئی سندھ نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے باغ جناح گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت کے لیے اپنی درخواست پر کارروائی میں تاخیر پر شدید تحفظات کااظہار کردیا ، جلسہ کے لیے درخواست 21 مارچ 2024 کو پی ٹی آئی کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی کو ذاتی طور پر جمع کرائی گئی ۔جس کی سربراہی ان کے جنرل سیکرٹری، ایڈوکیٹ علی پلہ نے کی تھی۔

 ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی کی یقین دہانی کے باوجود درخواست کی کارروائی میں تاخیر ہوئی، جس سے پی ٹی آئی سندھ نے یکم اپریل 2024 کو ایک یاد دہانی جاری کی۔

خط کے متن کے مطابق  21 اپریل 2024 کی اصل جلسہ کی تاریخ تیزی سے قریب آ رہی تھی۔جلسے کی اجازت کی منظوری کے عمل میں مسلسل سست روی کا سامنا ہونے پر  پی ٹی آئی سندھ نے جلسہ کو 28 اپریل 2024 تک ری شیڈول کرنے کا فعال قدم اٹھایا ہے ۔ تاہم آج تک جلسے کی اجازت کے لئے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا ہے۔  جلسہ کی پرمشن میں تاخیر پر تشویش ہے یہ جس سے یہ خدشہ پیدا ہوا ہے۔  پی ٹی آئی کے جلسے میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈالی جاری ہے۔ ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ نے کہا پاکستان تحریک انصاف جو پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے۔ جلسوں کے انعقاد کی اجازت نہ صرف ایک قانونی حق ہے بلکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 17 اور 18 کے تحت اس کی ضمانت بھی دی گئی ہے، جو تمام شہریوں کو اظہار آزادی کی مکمل آزادی دیتا ہے۔ 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ دینے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ اور انسپکٹر جنرل سندھ پولیس سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ان کے جلسے کا مقصد ایک پرامن سیاسی سرگرمی ہے، جو عوامی معاملات میں خلل ڈالے بغیر منظم انداز میں منعقد کی جاتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll