جی این این سوشل

کھیل

آئی سی سی کا ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان،تین پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

دبئی:آ ئی سی سی نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا جبکہ آئی سی سی کی طرف سے اعلان کردہ ٹیم میں تین پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی سی سی کا ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان،تین پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا گیا ہے جس میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو ٹیم آف دی ایئر کے کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ بھارت کے روہت شرما ، رشبھ پنت اور ایشون کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کرونا رتنے، مارنس لابوشین،جو روٹ، کائلے جیمیسن بھی ٹیم کا حصہ  ہوں گے،پاکستان کے 3 کھلاڑی بھی ٹیسٹ ٹیم میں حصہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں فواد عالم، حسن علی اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

پاکستان

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کر لی گئی، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے۔

سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت جبکہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں تیسرے نمبر پر ہے۔ن لیگ کے ارکان کی تعداد 120 ہوگئی ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل ارکان کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 7 ہے۔ایم کیو ایم 21، جے یو آئی 11ورق لیگ کے 5 ارکان ہیں۔

آئی پی پی 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی،پی ایم ایل(ض)، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک ایک ہے،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔

دستاویز کے مطابق پنجاب سے 49اور خیرپختونخواسے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے،سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اے این ایف کی 11 کارروائیوں میں 90 کلو گرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 22 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این ایف کی 11 کارروائیوں میں 90 کلو گرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے منشیات سمگلنگ کے خلاف11 کارروائیوں کے دوران 90 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 8 ملزمان گرفتارکر لیے۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 5.3 کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 22 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے، بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 630 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔

لاہور میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 32 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں دوسری کارروائی میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 8 گرام ویڈ برآمدکی گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے 22.8 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔اسلام آباد میں 2 کارروائیوں میں 4 ملزمان سے34.8 کلوگرام چرس اور 4 کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔

رنگ رود پشاور میں کوریئر آفس میں لاہور، شکر گڑھ اور پنو عاقل بھیجے جانے والے پارسل سے14.4 کلوگرام چرس، 4.2 کلوگرام افیون اور 800 گرام آئس برآمدکرکے ملزم گرفتارکیا گیا۔

سکھر میں کوریئر آفس میں لکی مروت بھیجے جانے والے پارسل سے 5 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم گرفتارکیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حلقہ پی پی 32گجرات سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی موسی الہی نے حلف اٹھا لیا

موسی الہی کم عمر ترین رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حلقہ پی پی 32گجرات  سے منتخب  رکن پنجاب اسمبلی   موسی الہی نے حلف اٹھا لیا


گجرات : نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چوہدری موسی الہی نے پنجاب اسمبلی کے رکن کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 32 گجرات سے رکن صوبائی اسمبلی چودھری موسی الہی نے ضمنی انتخابات میں پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی۔

گجرات سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 سے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چودھری موسی الہی  نے رکن اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ۔

موسی الہی کم عمر ترین رکن اسمبلی ہیں جنہوں  نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی ۔ پہلی بار اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر چودھری موسی الہی نے اپنے  حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں اپنے حلقے کے عوام کے حقوق کا تحفظ اور ان کے لیے اواز اٹھاتا رہوں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll