جی این این سوشل

پاکستان

انارکلی بم دھماکہ : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا

لاہور: دو سہولت کاروں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آج صبح  حراست میں لیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انارکلی بم دھماکہ : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  انارکلی بم دھماکہ میں اہم ترین پیش رفت  ہوئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ، دو سہولت کاروں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آج صبح  حراست میں لیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مبینہ سہولت کاروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش جاری ہے، سہولت کاروں سے مبینہ دہشتگرد سمیت ان کے ساتھیوں بارے پوچھ گچھ جاری ہے ۔

تجارت

ڈالرکی قیمت میں مزید کمی ، پاکستانی روپیہ مستحکم

آئی ایم سے پاکستان کیلئے 1۔1 ارب ڈالرکی قسط موصول ہونے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ  انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈالرکی قیمت میں مزید کمی ، پاکستانی روپیہ مستحکم

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں جمعرات کو 01 پیسےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

پاکستان فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.25 اور قیمت فروخت 280 روپے ریکارڈ کی گئی روپیہ کے مقابلے میں یورو کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک یورو کی قیمت 298.11 روپے ریکارڈ کی گئی ۔ 

آئی ایم سے پاکستان کیلئے 1۔1 ارب ڈالرکی قسط موصول ہونے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ  انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے ۔ 

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد  278.20 روپے پر آگئی ہے ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کریں گے ، مریم نواز

مریم نواز نے کہاکہ گنجان آباد علاقوں کیلئے دو سوموبائل شفاخانوں اور دیہی علاقوں کیلئے فیلڈ سپتالوں کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کریں گے ، مریم نواز

 

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے صوبے میں پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

انہوں نے آج(جمعرات) لاہور میں پولیو نگرانی بورڈ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ اس مہم کے دوران پولیو کے عملے کاتحفظ کویقینی بنایا جارہا ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا جس کے دوران 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

مریم نواز نے کہاکہ گنجان آباد علاقوں کیلئے دو سوموبائل شفاخانوں اور دیہی علاقوں کیلئے فیلڈ سپتالوں کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بلوچستان : دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ، 18زخمی

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان :  دھماکے کے نتیجے میں  1 شخص جاں بحق  ،  18زخمی

دکی: دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں کے نتیجے  میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب بلوچستان کے ضلع دکی میں تھائی کیدر ندی میں کوئلے کا ٹرک پہلے سے رکھی کان سے ٹکرایا ۔ دوسرا دھماکہ لوگوں کے جمع ہونے کے بعد ہوا۔


حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll