سعودی حکومت کا منفرد اقامہ رکھنے والے غیرملکیوں فیملی فیس سےمستثنی قرار دینے کی تجویز، بچوں کی تعلیم صحت کی مفت سہولیات ملیں گی۔


رپورٹ کے مطابق منفرد اقامہ مرکز نے ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے، منفرد اقامے کے حوالے سے دی جانے والی مراعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے، سعودی حکومت چاہتی ہے کہ منفرد استعداد اور تجربہ رکھنے والے غیرملکی سعودی عرب کی سیاسی، سماجی اور اقتصادی ترقی میں حصہ لیں اور ترقی کے تحفظ میں سرگرم کردار ادا کریں اور اس حوالے سے سعودی پالیسی کے نفاذ میں معاون بنیں۔
یاد رہے عام اقامہ ہولڈرز کے مقابلے میں منفرد اقامہ ہولڈرز کے لیے متعدد سہولتیں پہلے سے موجود ہیں تاہم مملکت کا اہم ہدف یہ ہے کہ ایسے غیرملکیوں کو منفرد اقامہ دیا جائے، ایسے غیرملکیوں میں سرمایہ کار ارباب صنعت و تجارت، غیرمنقولہ جائدادوں کے مالکان اور منفرد استعداد رکھنے والے غیر ملکی شامل ہیں۔
منفرد صلاحیت اور تجربے کے مالک افراد سے وطن کو فائدہ ہوگا، نئی نئی کمپنیاں قائم ہوں گی۔ اس سے مالیاتی و اقتصادی شعبوں کو فروغ ملے گا اور
منفرد اقامہ ضوابط میں متعدد ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ منفرد اقامہ ہولڈر سے مقابل مالی (فیملی فیس) ضوابط پر عمل درآمد نہیں کرایا جائے گا وہ اس سے مستثنی ہوں گے، سعودی عرب کے پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے غیرملکیوں کے مرافقین سے جو مقابل مالی لیا جاتا ہے منفرد اقامہ ہولڈرز سے نہیں لیا جائے گا۔
دوسری سہولت یہ دی جارہی ہے کہ تعلیم و صحت کی سہولیات سے متعلق جو سہولتیں سعودی شہریوں کو حاصل ہیں وہ منفرد اقامہ ہولڈرز کو بھی ملیں گی۔

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی
- 5 گھنٹے قبل

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار
- 11 گھنٹے قبل

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- 7 گھنٹے قبل

کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم
- 8 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
- 6 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل

ہفتے میں صرف چند دن چہل قدمی، دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 9 گھنٹے قبل