Advertisement
پاکستان

صدارتی نظام کیخلاف مسلم لیگ ن کی قرارداد جمع

صدارتی نظام کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی پارلیمانی نظام سیاسی نظام کی اساس ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jan 21st 2022, 9:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدارتی نظام کیخلاف مسلم لیگ ن کی قرارداد جمع

پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک میں صدارتی نظام کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کی جانب سے صدارتی نظام کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی پارلیمانی نظام سیاسی نظام کی اساس ہے۔

وفاق پاکستان کی سالمیت اور مضبوطی کا انحصار پارلیمانی نظام کی مضبوطی میں ہے،  تمام جمہوری قوتیں مسائل کا حل آئین پاکستان کی سربلندی اور حکمرانی اور عمل درآمد پر سمجھتی ہیں۔

Advertisement