کوک اسٹوڈیو سین 14 کی دوسری قسط میں ایک بلوچی پاپ سانگ’کنا یاری‘ ریلیز کیا گیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزک شو ’کوک اسٹوڈیو‘ کے سیزن 14 نئے گانے’کنا یاری‘میں متعارف کروائے گئے کئی نئے چہروں میں ملک کی پہلی حجابی گلوکارہ ایوا بی بھی شامل ہیں۔
کوک اسٹوڈیو سین 14 کی دوسری قسط میں ایک بلوچی پاپ سانگ’کنا یاری‘ ریلیز کیا گیا ہے۔
اس گانے کے مرکزی گلوکار کیفی خلیل ہیں جبکہ عبدالوہاب بگٹی نے تمبورا بجایاہے ۔
ایوا بی نے اپنے پہلے انٹرویو میں اپنے نام کے معنی خصوصی طور بتائے تھے۔
اُنہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ’اُن کےنام کا پہلا حصّہ ایوا، زمین کی پہلی خاتون حوا کو خراج تحسین پیش کرتا ہےاور وہ خعد بھی ملک کی خواتین کی ریپنگ کمیونٹی (female rapping community) میں پہلی خاتون ہیں‘۔
جبکہ اُن کے نام کا شامل کردہ خط بی(B) اُن کی بلوچ شناخت کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے حال ہی میں کوک اسٹوڈیو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ ایمینیم کا ایک گانا سننے کے بعد فوری طور پر ریپ گانوں کی طرف راغب ہو گئی تھیں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اُنہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ موسیقی اس انداز میں بھی ہو سکتی ہے‘۔
اُنہوں نے حجاب پہننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’ وہ اپنی شناخت کو حجاب کے نیچے پوشیدہ رکھتی ہے کیونکہ اس طرح وہ گمنام ہونے کے باوجود بااختیار محسوس کرتی ہیں‘۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 منٹ قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک گھنٹہ قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 20 گھنٹے قبل








