امریکا نے افغانستا ن میں طالبان اور سیاسی جماعتوں کی عبوری حکومت بنانے کی تجویز دے دی
واشنگٹن : امریکا نے افغانستان میں طالبان اور سیاسی جماعتوں کی عبوری حکومت بنانے کی تجویز دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے تجویز اشرف غنی انتظامیہ اور طالبان قیادت تک پہنچا دی۔امریکا نے افغان قیادت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدے کے تحت یکم مئی کو فوجی انخلا پر اب بھی غور جاری ہے۔
امریکی منصوبہ کے تحت، عبوری حکومت صدر اور کئی نائب صدور یا صدر اور وزیراعظم پر مشتمل ہوگی، عبوری حکومت کے صدر اور نائب صدور مستقبل کی حکومتوں میں شامل نہیں ہو سکیں گے، موجودہ افغان پارلیمنٹ معطل کر دی جائے اور اختیارات ایگزیکٹو کو منتقل کر دیئے جائیں گے، نئی افغان پارلیمنٹ بھی تشکیل دی جا سکتی ہے جس میں تمام گروپوں کو نمائندگی دی جا سکتی ہے، عبوری صدر صوبوں کے گورنر نامزد کرے گا اور گورنرز شہروں کے میئرز نامزد کریں گے۔
امریکی منصوبے کے تحت صوبائی کونسلیں بھی معطل کر کے ان کے اختیارات گورنرزکو منتقل کر دیئے جائیں گے، صوبائی کونسلیں برقرار رکھ کر ان میں طالبان کے نمائندے بھی نامزد کئے جا سکتے ہیں، سپریم کورٹ کے ججوں کے لیے دونوں فریق برابر تعداد میں نامزدگیاں کریں گے،سپریم کورٹ میں دونوں فریقوں کے نامزد ججوں کے علاوہ صدر کا نامزد جج بھی ہوگا، الیکشن نئے آئین کے تحت الیکشن کمیشن یا بین الاقوامی نگران کمیٹی کے تحت کرائے جائیں گے۔
اشرف غنی انتظامیہ نے امریکی تجویز مسترد کردی۔ نائب صدر امراللہ صالح کا کہنا ہے کہ امریکا افغان عوام پر مرضی نہیں تھوپ سکتا جبکہ ترجمان طالبان ڈاکٹر نعیم کا کہنا ہے کہ منصوبہ ہمیں مل چکا ہے ہم اس پر مشاورت کے بعد موقف واضح کریں گے۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 16 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 15 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 21 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 21 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل




