اسلام اباد : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ 26 مارچ کو ہی لانگ مارچ ہوگا جبکہ 15 مارچ کو تفصیلی فیصلے سے آگاہ کریںگے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 مارچ سے لانگ مارچ کا آغاز ہوگا اور پورے ملک سے قافلے 30 مارچ کو منزل تک پہنچ جائیں گے جبکہ اس حوالے سے 15 مارچ کو دوبارہ اجلاس تشکیل دیا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کے دوران کہا کہ ہفتے کے روز قومی اسمبلی میں جعلی وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی، صدر نے کہا کہ عمران خان اعتماد کا ووٹ کھو چکا ہے ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس اور اعتماد کے ووٹ کی کوئی آئینی حیثیت نہیں تھی ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے تحت نہیں بلایا گیا ۔
پی ڈی ایم نے سینیٹ کے حالیہ انتخابات کا تفصیل سے جائزہ لیا ہے۔ حکومت نے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی غیر آئینی اور غیر قانونی کوشش کی۔
پی ڈی ایم نے انٹیلی جنس اداروں کی مداخلت کی مذمت کی ہے اوراگر انٹیلی جنس ایجنسیوں نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی سینیٹ کے انتخاب میں عمل دخل کیا تو ہم تمام حقائق سامنے لے آئیں گے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے متفقہ طور پر یوسف رضا گیلانی کو چیرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیا ہےجبکہ ڈپٹی چیرمین سییٹ اور لیڈرآف اپوزیشن کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی کا اجلاس کل شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہوگا۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 17 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 16 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل



