لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیرا عظم عمران خان اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں ، عمران خان اب تاریخ کے طور پر پڑھائے جائیں گے جو عوامی تاریخ کی بجائے سازش اور پلانز پر انحصار کرتے رہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے الفاظ سے اپنے اور تحریک انصاف کے مستقبل کے حوالے سے ناکامی اور بد اعتمادی جھلک رہی تھی ، وزیرا عظم عمران خان اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں ، عمران خان اب تاریخ کے طور پر پڑھائے جائیں گے جو عوامی تاریخ کی بجائے سازش اور پلانز پر انحصار کرتے رہے ، عمران خان نا صرف شکست خوردہ بلکہ شکست کو تسلیم کیے ہوئے شخص نظر آئے ، حکومت میں چار سال گزار کرعمران خان رو کر فریاد کرتے نظر آئے ، جن مافیاز کی عمران خان شکایتیں کرتے ہیں وہ تو انکے دائیں بائیں کھڑے ہیں، مافیاز دراصل عمران خان کا کچن چلاتے رہے ۔
مریم نواز نے مزید لکھا کہ جو جھوٹے مقدمے شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کے خلاف بنائے گئے وہ اب اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں ، اب عمران خان کی حقیقت پوری دنیا پر عیاں ہوچکی ہے ، عمران خان اب عدلیہ کو مورد الزام مت ٹھہرائیں ، عمران خان کے پاس انتقام اور بدلے کے سوا کچھ نہیں ، عمران خان کی دم توڑتی امیدیں بھی عوام کیلئے ایک امید ہے ۔

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 12 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 16 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 13 گھنٹے قبل

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 10 گھنٹے قبل
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 16 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 15 گھنٹے قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 16 گھنٹے قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 13 گھنٹے قبل








.webp&w=3840&q=75)

