جہانیاں: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ صدراتی نظام کی کوئی حقیت نہیں ایک غبارہ ہے، جس کی جلد ہوا نکل جائے گی۔


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدراتی نظام کی کوئی حقیت نہیں ایک غبارہ ہے، جس کی جلد ہوا نکل جائے گی۔ جنوبی پنجاب صوبہ 70 کی دہائی سے زیر بحث ہے، مگر تحریک انصاف اسے بنانے کے لئے سنجیدہ ہے، پانچ مرتبہ پی پی اورچار دفعہ ن لیگ نے حکومت کی مگر جنوبی پنجاب صوبہ نہ بن سکا، جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہے عمران خان کی مشاورت سے دوتہائی اکثرت کے لئے بلاول اور شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے ، خط میں لکھا ہے اگرآپ کی خواہش ہے تو جنوبی پنجاب صوبہ کے لیے مل کر بل اسمبلی میں بھیجتے ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سست روی کا شکار نہیں ہے، اور نہ کوئی جھول ہے، کورونا کی وجہ سے ترجیحات تبدیل ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے وزرا خارجہ کے اجلاس سے افغانستان پر عائد پابندیوں کے خاتمہ کے لئے سلامتی کونسل میں بھی قرارداد پیش ہوئی ، او آئی سی نے افغانستان کے لئے ایک ٹرسٹ قائم کیا، امریکہ نے انسانی ہمدردی کے حوالے سے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے گھروں کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ہم نے ایک نئی ہاوسنگ پالیسی کا اجراء کیا، ہاوسنگ پالیسی کے تحت متوسط طبقہ اور تنخواہ دار طبقہ کو بنک لون بھی دے رہے ہیں وہ اپنے گھر بھی بنا سکیں گے، ملتان وہاڑی روڈ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جلد تعمیر کا آغاز ہوگا، سیمنٹ اور سٹیل کی قیمتیں کنسٹرشن دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے اوپر جارہی ہیں۔

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر
- ایک گھنٹہ قبل
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 27 منٹ قبل
ٹی20 ایشیا کپ: متحدہ عرب امارات کی عمان کے خلاف بیٹنگ جاری
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان کو بڑا دھچکا،اہم فاسٹ باؤلر ایشیا کپ کے باقی میچوں سے باہر
- 2 گھنٹے قبل

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- ایک گھنٹہ قبل

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 2 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں مزید2 پولیو کیس رپورٹ ،رواں سال ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہوگئی
- 3 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طور پر سمندری راستے سے ایران جانے والے 22 افراد گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ ، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
- 3 گھنٹے قبل

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 2 گھنٹے قبل

میرا معاملہ حسن زاہدسے طے ہوگیا، اپنا کیس واپس لیتی ہوں ، سامعہ حجاب
- 3 گھنٹے قبل