اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے، پاک چین دوستی ہر مشکل وقت میں آزمودہ ہے۔


تفصیلات کے مطابق چین میں تیار کئے گئے بحری جہاز پی این ایس طغرل اور قطر کی جانب سے تحفے میں دئیے گئے سی کنگ ہیلی کاپٹروں کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب پیر کی صبح کراچی میں ہوئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان امن پسند ملک ہے اوراس کے کسی کے خلاف مذموم عزائم نہیں ہیں تاہم اس کے ساتھ وہ دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
صدر نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کیساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں اوراس کی دفاعی صلاحیتیں صرف اس کے قومی مفادات اورخود مختاری کے تحفظ کیلئے ہیں۔
صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم امن کے ساتھ رہنے کے خواہش مند ہیں جبکہ افغانستان کے امن سے خطے کی خوشحالی وابستہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن کی جانب گامزن ہے جبکہ بھارت میں نفرت کی آگ بھڑک رہی ہے۔
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل




