جواب میں بھارتی ٹیم 288 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 283 رنز پر پویلین لوٹ آئی


کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ نے بھارت کو تیسرے ون ڈے میں چار رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔
کوئنٹن ڈی کوک کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے آخری میچ میں پروٹیز الیون نے 287 رنز بنائے۔ کوئنٹن ڈی کوک دو چھکوں اور بارہ چوکوں کی مدد سے 124 رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔
رسی فان ڈیر ڈوسین 52 اور ڈیوڈ ملر نے 39 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ پرسدھ کرشنا نے تین، دیپک چاہر، جسپریت بمراہ نے دو، دو جبکہ یزویندر چاہل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں بھارتی ٹیم 288 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 283 رنز پر پویلین لوٹ آئی۔ ویرات کوہلی 65، شیکھر دھاون 61، دیپک چاہر 54 اور سوریا کمار یادیو نے 39 رنز تخلیق کئے۔ لونگی این گیڈی اور اینڈائیل فیلکواؤ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- an hour ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago






