اب تک 12 لاکھ 69 ہزار 78 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 113 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


اسلام آباد: اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے 62 اسکول اور 15 ہوٹل سیل کر دیئے گئے جبکہ آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بارہ اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 105 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 195 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 64 ہزار 431، سندھ میں 5 لاکھ 26 ہزار 899، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار 340، بلوچستان میں 33 ہزار 941، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 497، اسلام آباد میں ایک لاکھ 18 ہزار 292 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 400 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 45 لاکھ 90 ہزار 353 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 401 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 69 ہزار 78 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 113 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 105 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 108، سندھ میں 7 ہزار 741، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 975، اسلام آباد میں 976، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 751 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 6 گھنٹے قبل

جون 2026 تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹائز کردی جائیں گی، گورنر اسٹیٹ بینک
- 4 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان میں انٹر نیٹ سست روی کا شکار، بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی
- 6 گھنٹے قبل

معروف بھارتی گلوکار زوبین گرگ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے
- 20 منٹ قبل

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین آج سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، وزارت مذہبی امور
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی
- 2 گھنٹے قبل

جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

آئی فون کی خریداری کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
- 2 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 9 منٹ قبل