معروف فرانسیسی ڈیزائنر تھیری مگلر73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔


تفصیلات کے مطابق 80 کی دہائی میں فیشن کی دنیا پر راج کرنیوالے ڈیزائنر اپنے شاندار ملبوسات کی وجہ سے جانے جاتے تھے اور بلاک بسٹر فیشن شوز ان کی پہچان تھے ۔
مگلر نے اس دہائی میں فیشن اور ملبوسات کو ایک نئی مضبوط جہت دی ، ان کے ملبوسات میں نفاست نمایاں تھے۔ انہوں نے ایک بار کہا کہ میں نے ہمیشہ سوچا کہ فیشن خود ہی کافی نہیں ہے اور اسے موسیقی اور تھیٹر کے ماحول میں دکھایا جانا چاہئے۔
بعدازاں بیونسی اور لیڈی گاگا نے ان کے ملبوسات کو زیب تن کیااور 2019 میں کم کارداشیئن نے میٹ گالا کیلئے لباس تخلیق کیا ۔
ڈیزائنر کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی گئی ۔ ان کے ایجنٹ کا کہنا تھا کہ ڈیزائنر کی وفات قدرتی ہے اور وہ اس ہفتے کے اوائل میں نئے پراجیکٹس متعارف کروانے کا ارادہ رکھتے تھے ۔

آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول
- 3 hours ago

دی سمپسنزکارٹون کے رائٹر، اسٹیو پیپون 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 14 minutes ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک فی لیٹر کمی کا امکان
- 5 hours ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیز فائر کا مطالبہ
- 7 hours ago

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 6 hours ago

واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ
- 2 hours ago

گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کی خصوصیات
- an hour ago

یونان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،جھٹکے ترکیے کے مغربی علاقوں تک محسوس کیے گئے
- 2 hours ago

لاہور میں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
- 6 hours ago

اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ترک صدر
- 3 hours ago

کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے
- 3 hours ago

مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب، جنگ بندی کیلئے بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا تھا
- 5 hours ago