حال ہی میں سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی ماں بننے والی بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے ننھے مہمان کے لیے عالیشان گھر تیار کرلیا۔


پریانکا اور نک کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اداکار جوڑے کی جانب سے 2019 میں خریدے جانے والا 20 ملین یعنی دو کروڑ ڈالر کی مالیت کا مینشن بیٹی کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت دونوں نے یہ گھر خریدا اس وقت ان کے ذہن میں تھا کہ بچوں کی دلچسپی کے تحت یہاں خاص طور سے جگہ مختص کی جائے، لہٰذا پریانکا کی بیٹی کی پیدائش سے کئی ماہ قبل ہی اس مینشن کی تزین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس مینشن کی تیاری میں خاص طور پر ہریالی اور کھلی جگہ کا خیال رکھا گیا ہے، جلد ہی اداکارہ ننھے مہمان کے ساتھ گھر میں ہوں گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش مقررہ وقت سے 3 ماہ قبل ہوئی ہے لیکن اس کی حالت اب صحت مند بتائی جارہی ہے۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 19 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 26 minutes ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 19 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago







