اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات وقت کیساتھ مضبوط ہوئے ہیں ، پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے ہم چینی ماڈل کی پیروی کرنا چاہتے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ 70 سالہ پرانے دوستانہ تعلقات ہیں، میں اگلے ہفتے وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کر رہا ہوں، چین میں اولمپکس کا انعقاد خوش آئند ہے ،میں پہلی بار کسی اولمپکس میں شرکت کرونگا اور میں اولمپکس میں شرکت کا منتظر ہوں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات وقت کیساتھ مضبوط ہوئے ہیں، چین ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہوا ہے، پاکستان بھی ہمیشہ چین کیساتھ کھڑا ہو ا ، جب قراقرم ہائی وے بن رہی تھی میں اسکول میں تھا ، قراقرم کا منصوبہ چین اور پاکستان کا مشترکہ منصوبہ تھا، سی پیک نے چین اور پاکستان کا رشتہ مزید مضبوط کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین میں کرکٹ نہیں کھیلی جاتی، چین کو بھی کرکٹ سکھائیں گے تاکہ وہ بھی کرکٹ کھیل سکیں ، کورونا سے پوری دنیا میں کھیل متاثر ہوئے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ گلگت میں اسکئینگ کو فروغ دیکر چین کیساتھ کھیلوں کا اشتراک کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا تسلیم کرتی ہے کہ چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے، ایسا پہلے کبھی تاریخ میں نہیں ہوا، کسی کے اچھے تعلقات ہوں یا نہیں سب اس کو تسلیم کرتے ہیں، چین کے بارے میں یہی چیز مجھے سب سے ذیادہ متاثر کرتی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ہاں بھی غربت کا مسئلہ ہے، باقی دنیا میں امیر امیر ہوتے جاتے ہیں اور غریب مزید غریب ہو جاتے ہیں، کورونا میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھنے کو ملی ، چین نے اس فرق کو ختم کر کے دکھایا ۔
ان کا کہنا تھا کہ چائنہ نے غربت ایسے کم کی کہ معیشت نے ترقی کی، جب تک معاشی ترقی نہیں ہو گی تو لوگوں کو نیچے سے اٹھانے کے لیے پیسہ کہاں سے آئے گا، چین میں ایسا نہیں ہوا کہ تھوڑے سے لوگوں کے پاس پیسہ آ جائے، ہمارا زور معاشی ترقی پر ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم سکیورٹی پر توجہ نہیں دے رہے لیکن اب خاص توجہ معاشی ترقی پر ہے، معاشی ترقی ہو گی تو لوگوں کو غربت سے نکالیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کا پہلا فیز پاور جنریشن اور روابط کا تھا، زراعت میں چین کی مدد سے پیداوار میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں چین میں زرعی پیداوار بہت ذیادہ ہے، ہمارے شہر پھیلتے جارہے ہیں، چین سے میگا سٹی پر بھی سیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھی چین کیساتھ اشتراک بڑھا چاہتے ہیں۔
کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مغرب میں چین میں ویگرز کیساتھ سلوک پر کافی تنقید کی جاتی ہے ۔ مغرب ویگرز پر تو بات کرتا ہے لیکن کشمیر میں بھارت مظالم کا ذکر نہیں کیا جاتا، کشمیر میں 90 لاکھ لوگ کھلی جیل میں رہ رہے ہیں، ایک طرف تو مغرب چین میں ویگرز بارے بات کرتا ہے لیکن کشمیر پر خاموش رہتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان 40 سال جنگ سے متاثرہ رہا ہے، 40 سال بعد افغانستان میں امن کے لیے راہ ہموار ہے، 40 سال میں پہلی بار افغانستان میں جنگ نہیں ہو رہی ، انہوں نے کہا کہ جب غیر ملکی افواج کا انخلا ہوا تو افغانستان میں خانہ جنگی میں چلا گیا، افغانستان میں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے، اگر افغانستان میں دوبارہ بحران جنم لیتا ہے تو 90 کی دہائی کی صورتحال دوبارہ جنم لے سکتی ہے۔ افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا ہے ۔
وزیراعظم نے نئے قمری سال پر چین کو مبارکباد بھی دی ۔
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 دن قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 3 دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 3 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 4 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 2 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل



