کیف: یوکرین کے صدر ولاد میر زیلینسکی نے یوکرین اور روس تنازع میں عالمی رہنماؤں کے بیانات پر برہمی کااظہار کیا ہے۔


غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے یوکرین کے صدر زیلینسکی نے کہا کہ حملے کی خبروں نے یوکرین کی معیشت کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور کچھ ممالک کے معزز رہنما یہ کہہ رہے ہیں کہ کل جنگ ہو جائے گی۔ یہ افراتفری اور گھبراہٹ پھیلانے والے بیانات ہمارے ملک کو مہنگے پڑیں گی اور ملک میں عدم استحکام یوکرین کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ افراتفری پھیلانے کی ضرورت نہیں،یوکرین سے سفارتی عملے کے اہلخانہ کو واپس بلانا، بے چینی میں اضافےکاسبب ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکا نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سے اپنے غیر ضروری سفارتی عملے اور اہل خانہ کو وطن واپس آنے کا حکم دیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ روس کی جانب سے یوکرین پر مسلسل حملے کی دھمکیوں کے بعد کیاگیا تھا۔
علاوہ ازیں اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کو یوکرین پر حملے کے حوالے سے سخت تنبیہہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین میں روسی فوج کا کسی بھی قسم کا داخلہ حملہ سمجھا جائے گا اور اس طرح کے حملے کا ردعمل شدید، مربوط اور اقتصادی ہوگا۔

وفاقی حکومت کا سیلاب سے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان
- 8 hours ago

روس کےیوکرینی دارالحکومت کیف پر ڈرون اور میزائل حملے، 18 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 8 hours ago

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
- 7 hours ago

ترک صدرکا وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ، سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس
- 10 hours ago

فراڈ کے الزام میں مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر گرفتار
- 11 hours ago

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں،اویس لغاری
- 10 hours ago

جے یو آئی (ف) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ دوران علاج انتقال کر گئے
- 11 hours ago

محکمہ موسمیات کی30اگست سے 2 ستمبرتک مزید بارشوں کی پیش گوئی، لینڈ سیلائیڈنگ اور اربن فلڈ کا خدشہ
- 8 hours ago

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا خیبر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان
- 11 hours ago

شہریوں کے لیے اچھی خبر،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی کا امکان
- 10 hours ago
ملک بھر کے 99 اضلاع میں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی
- 11 hours ago

سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر بڑی ڈکیتی، ڈاکو 2 کروڑ روپے کا سامان لے اڑے
- 10 hours ago