اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد نے باقاعدہ طور پر سمارٹ چپ کارڈ ڈرائیونگ لائسینس کا افتتاح کردیا۔ نئے ڈرائیونگ لائسنس میں نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔

وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری، پرانی فیس میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سمارٹ چپ کارڈ ڈرائیونگ لائسینس متعارف کروا دیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے باقاعدہ طور پر سمارٹ چپ کارڈ ڈرائیونگ لائسینس کا افتتاح کیا۔نئے ڈرائیونگ لائسنس میں نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ سمارٹ لائسنس میں سیکیورٹی و دیگر فیچر متعارف کرائے گئے ہیں، سمارٹ ڈرائیونگ لائسینس کے باعث دھوکہ دہی کی گنجائش نہیں ہوگی،جلد ہی سمارٹ لائسنس کو ایکسائز اور نادرا کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ۔
نئے لائسنس میں ایمرجنسی کی صورت میں تمام کوائف چپ کے زریعے درج ہوں گے، نیا سمارٹ ڈرائیونگ لائسینس پرانی فیس پر ہی دستیاب ہوگا۔آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے مزید بہتر سے بہتر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک الرٹ سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ روڈز کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کےلیے 03310487487 پر update لکھ کر بھیجنے سے صارف کو فوری ٹریفک الرٹ موصول ہوگا۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 18 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 17 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 21 hours ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- 33 minutes ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago






