تاہم، کونسل کے فیصلوں کا موجودہ قوانین یا ڈھانچے پر کوئی اثر نہیں ہے


ریاض: سعودی عرب اپنا قومی پرچم اور قومی ترانہ تبدیل کرنے جا رہا ہے۔ سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غیر منتخب مشاورتی شوریٰ کونسل نے پیر کو قومی ترانے، پرچم اور نشان میں معمولی تبدیلیوں کے حق میں ووٹ دیا۔
تاہم، کونسل کے فیصلوں کا موجودہ قوانین یا ڈھانچے پر کوئی اثر نہیں ہے۔ لیکن، اس کا فیصلہ اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کے ارکان کا تقرر سعودی عرب کے بادشاہ کرتے ہیں۔
عرب میڈیا کی خبروں کے مطابق مجوزہ تبدیلی کا مقصد قومی پرچم، ریاستی نشان اور قومی ترانے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی اور علم کی سطح کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں مزید تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ تبدیلیوں میں قومی پرچم، ریاستی نشان اور قومی ترانے سے متعلق قواعد کی توہین یا خلاف ورزی پر کارروائی کرنے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ مجوزہ تبدیلیاں ملک کے نوجوان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کے وژن کے مطابق ہیں، جس میں سعودی قومیت اور قومی تقافت پر زور دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شوریٰ کونسل نے یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب سعودی عرب میں چار بنگلہ دیشی شہریوں کو قومی پرچم کی توہین پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے جھنڈا کوڑے دان میں پھینک دیا تھا۔
1973 سے سعودی عرب کا قومی پرچم سبز ہے جس پر سفید تلوار ہے اور عربی میں کلمہ طیبہ لکھا ہے کہ ‘اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔ بتادیں کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں ملک میں کئی شعبوں میں تبدیلیاں اور اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے راستے پر چلتے ہوئے سعودی عرب نے خواتین کو حقوق دینا شروع کر دیے ہیں۔ گزشتہ ماہ سعودی خواتین نے پہلی بار اپنے اونٹوں کے ساتھ مقابلہ حسن ‘شیپس آف دی ڈیزرٹ’ میں حصہ لیا۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 20 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 19 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- an hour ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 25 minutes ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- 3 hours ago






