اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری 70 سال سے قربانیاں دے رہے ہیں، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیر کاحل ہونا چاہیے ۔


تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب میں کہا کہ کشمیری 70 سال سے قربانیاں دے رہے ہیں،انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بھارت نے کشمیر میں آزادی اظہار پر مکمل بلیک آؤٹ رکھا ہوا ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں ۔ ہمیں بھارت کےآئین سے سروکار نہیں لیکن اس میں کشمیر کا نام ہمیں قبول نہیں ۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آئین میں تبدیلی جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، کشمیر نہ کبھی ہندوستان کا تھا، نہ ہے اور نہ رہے گا، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں پرظلم ہورہاہے، پیلٹ گن سے کشمیریوں کو نابینا کیا گیا، اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیر کاحل ہونا چاہیے ۔ دنیا کا حال یہ ہے کہ مفادات کیوجہ سے بھارت کے مظالم پر آنکھ میچی ہوئی ہے، کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا کے کام پر جوں تک نہیں رینگتی۔مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی طور پر 9 لاکھ فوج تعینات ہے، دنیا میں کہیں پیلٹ گنز کا استعمال نہیں ہوا، بھارت نے کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال کیا، بھارت مسلمانوں پر ظلم ڈھانے والوں سے مشورہ لیتے ہیں اور ماورائے ئے عدالت کشمیریوں کو قتل کرتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ پورے خطے کی معیشت اور نسلیں تباہ ہو گئیں، پاکستان پرامن انداز سے مسئلہ حل کرنے کا موقع دے رہا ہے، لیکن ہم اس کی گارنٹی نہیں دے سکتے کہ پاکستان ہمیشہ ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھا رہے گا، عالمی برادری کشمیر پر توجہ دے۔
عارف علوی نے کہا کہ کشمیر میں جغرافیائی حدود کی تبدیلی کامیاب نہیں ہوگی، بھارت کے آئین میں کشمیر کا لفظ بھی پسند نہیں کرتے، بھارت نے آئین تبدیل کرکے اقوام متحدہ چارٹر اور قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔ ہمارے جسم کا حصہ ہیں اور ہمیشہ کشمیریوں کیساتھ کھڑے رہیں گے، انشااللہ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا ۔
یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیروں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے صدر عارف علوی کی قیادت میں شاہراہ دستور سے نکالی جانے والی ریلی ڈی چوک پہنچی ۔ ریلی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر وزرا بھی شریک ہوئے، ساتھ ہی شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی کشمیر ریلی میں شرکت کی .
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی ریلی میں شرکت کی، ریلی میں صدر عارف علوی ، اسپیکر اسد قیصر ، وزرا نے کشمیر کا پرچم اٹھا رکھا تھا۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
شہریوں کی بڑی تعداد نے کشمیر ریلی میں ’بھارت سے آزادی لیں گے‘ ، ’ کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے نعرے بلند کیے گئے۔ ریلی کے شرکاء نے دنیا سے کشمیر میں بھارت کی جانب سے مظالم کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔دوسری جانب مظفرآباد میں ایوان صدر سے اولڈ سیکرٹریٹ تک یکجہتی کشمیر واک کی گئی، واک کی قیادت صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کی، واک میں آزاد کشمیر کابینہ کے وزرا بھی شریک ہوئے۔

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل
- ایک دن قبل

کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہوگئیں
- 18 گھنٹے قبل

فیلڈمارشل پاکستان کیلئے عسکری و سفارتی محاذ پر فرنٹ فٹ پر کھیلے،برطانوی جریدے کا اعتراف
- 19 گھنٹے قبل

بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف
- ایک دن قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت4 دہشت گرد جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل

اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی
- ایک دن قبل

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار
- 21 گھنٹے قبل

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
- ایک دن قبل

پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا،عالمی جریدہ
- ایک دن قبل

کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر سے افغان خاتون اور 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد،تفتیش جاری
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا
- 17 گھنٹے قبل


.jpg&w=3840&q=75)






