اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان پورےعزم و اتحاد کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔


تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان پورےعزم و اتحاد کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی جبر و تشدد پر مبنی فسطائی پالیسیاں بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اہلِ کشمیر کی مزاحمت کی روح کچلنے میں ناکام رہی ہیں۔
حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان پورےعزم و اتحاد کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑاہے۔ مودی کی جبر و تشدد پر مبنی فسطائی پالیسیاں بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اہلِ کشمیر کی مزاحمت کی روح کچلنے میں ناکام رہی ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 5, 2022
ایک اورٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا بھارت کے زیرِ تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں، جن میں نسل کشی سمیت انسانیت کیخلاف جرائم اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی سمیت جنگی جرائم شامل ہیں اور جو جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہیں، کا نوٹس لے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر میں ایک غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کا اہتمام عالمی برادری کے ذمے ہے۔ اقوامِ عالم پر لازم ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالتِ زار اور ہندوستانی ریاست کے ظالمانہ عسکری قبضے سے آزادی و نجات کی انکی ناقابلِ اعتراض و انکار خواہش کو نظرانداز نہ کریں۔
کشمیر میں ایک غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کا اہتمام عالمی برادری کے ذمے ہے۔ اقوامِ عالم پر لازم ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالتِ زار اور ہندوستانی ریاست کے ظالمانہ عسکری قبضے سے آزادی و نجات کی انکی ناقابلِ اعتراض و انکار خواہش کو نظرانداز نہ کریں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 5, 2022
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہاہے ، اس دن کا مقصد پاکستانی قوم کا کشمیری عوام کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت کا اظہار کرنا ہے ۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 21 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 11 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 13 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 16 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 15 گھنٹے قبل

