عثمان بزدار نے 9000کنال کی زمین پربطور سی ایم قبضہ کیا ہوا ہے ، پی ٹی آئی رکن داؤد سلیمانی
لاہور : پی ٹی آئی کے ناراض رکن داؤد سلیمانی کا کہنا ہے کہ ہم عثمان بزدار کو نااہلی، کرپشن اور نو گورننس کی وجہ سے پسند نہیں کرتے، عثمان بزدار نے 0900کنال کی زمین بطور سی ایم قبضہ کیا ہوا ہے۔

جی این این کے پروگرام " خبر ہے " میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ناراض رکن داؤد سلیمانی نے کہا کہ عثمان بزدار نے 0900کنال کی زمین بطور سی ایم قبضہ کیا ہوا ہے۔ ہم عثمان بزدار کو نااہلی، کرپشن اور نو گورننس کی وجہ سے پسند نہیں کرتے۔ عثمان بزدار کے بھائیوں اور رشتہ داروں نے کرپشن کا ماحول گرم کیا ہوا ہے ۔ تونسہ شریف سے متعلق عثمان بزدار نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔
عثمان بزدار نے 9 ہزار کنال پر قبضہ کیا ہوا ہے، رکن پنجاب اسمبلی کا تہلکہ خیز انکشاف @arifhameed15 @saeed_qazi @tahirmalikpak @UsmanAKBuzdar @PTIofficial @ImranKhanPTI #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/l8p7EN0pns
— GNN (@gnnhdofficial) January 27, 2021
داؤد سلیمانی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور پی ٹی آئی میں ہی رہیں گے، ہم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے ساتھ ہیں ۔ اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو ہم اپوزیشن کا ساتھ نہیں دیں گے، اگر تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیا تو پھر ہم اپنی پارٹی کے ساتھ غلط کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اشرف انصاری نے پروگرام میں کہا پاکستان مسلم لیگ ن میںسارے لوگ محب وطن ہیں، سبھی ملک اور اداروں کے ساتھ کھڑیں ہیں۔ اشرف انصاری نے کہا کہ مسلم لیگ قائد اعظم کی جماعت ہے،جس کی وجہ سے بہت سارا مذہبی طبقہ مسلم لیگ کے ساتھ کھڑا تھا،وہ ایم پی اےیزاور ایم این ایز جن کا مذہبی بیک گراؤنڈ ہے وہ عورت کی حکمرانی اور مداخلت کو پسند نہیں کرتے ہیں۔اگر مریم نواز نے اسی طرح مداخلت کی تو میری طرح بہت سے ایم پی ایز اور ایم این ایز اس وجہ سے پارٹی کو خیر باد کہہ دیں گے۔
میں عورت کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کرتا، لیگی رہنما کا مریم نواز کیخلاف اعلان بغاوت @arifhameed15 @saeed_qazi @tahirmalikpak @MaryamNSharif @pmln_org @PTIofficial @MoulanaOfficial #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/ZmS59XIzhz
— GNN (@gnnhdofficial) January 27, 2021

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 16 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 19 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 17 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 19 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 19 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل



