بھارتی مسلمانوں کو اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرنا ہوگی : وزیرخارجہ
اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہندوستانی مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ انہیں اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنی ہوگی ۔


تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جی این این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ میں اس مسلم بیٹی کی ہمت کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، جس نے حق تعلیم کیلئے آواز اٹھائی اور ہمت کے ساتھ اللہ اکبر کا نعرہ لگایا ۔
انہوں نے بھارتی مسلمانوں پر زور دیا کہ تعلیم کا بنیادی حقوق بھارت کا آئین سب کو دیتا ہے ، ہندوستان میں حجاب کے نام پر بچیوں کو تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے ، میں ہندوستان میں بسنے والے سیکولر سوچ کے حامل طبقے سے بھی کہوں گا کہ وہ اپنے ملک کے تشخص کو بچانے کیلئے مسلم اقلیت کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے خلاف آواز بلند کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ مسلسل ناروا سلوک برتا جا رہا ہے، ہندوستان خود کو جمہوریت کا علمبردار کہلواتا ہے، کرناٹک میں جو ہوا مسلمانوں کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ مسلمانوں کو یکجا ہونا ہوگا اپنی بچیو ں کیلئے ، اور ان کاساتھ دینا ہوگا ۔ مسلمان دب کر خاموش بھی رہے تو ظلم کا سلسلہ بند نہیں ہوگا، انہیں اپنے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑا ہونا ہوگا۔
وزیرخارجہ نے بی جے پی سرکار کی ناروا پالیسیوں کے باعث خطے کے امن کو درپیش خطرات کے حوالے سے کہا ہے کہ ہماری تشویش اب مقبوضہ جموں و کشمیر تک محدود نہیں رہی، کشمیر میں مظالم کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرواتے آرہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہہ چکے ہیں اسلامو فوبیا کے بڑھتے رجحان پر تشویش ہے، پاکستان نے اسلامو فوبیا کے بڑھتے رجحان کے خلاف آواز بلند کی، ہمارےخدشات آج حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں، کرناٹک کا واقعہ اس کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کرناٹک میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ اس واقعے کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں۔ ان تنظیموں کو خاموش نہیں رہنا چاہئیے ۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس منعقد ہوگا جس میں فلسطین، کشمیر اور اسلامو فوبیا سمیت مسلم امہ کو درپیش چیلنجز زیر بحث آئیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ ہم مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے او آئی سی کے پلیٹ فارم کو کس طرح موثر انداز میں بروئے کار لا سکتے ہیں۔
انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے ڈٹ جانے والی مُسلم لڑکی کے چرچے
بھارتی ریاست کرناٹک میں اپنے کالج کے باہر ہراساں کیے جانے پر ہجوم کے سامنے ڈٹ جانے اور نعرے لگانے والی مسلمان لڑکی مسکان سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان اور خود بھارت میں اللہ اکبر، شیرنی ٹرینڈ کرنے لگا۔
بھارتی گلوکارقتل
- ایک دن قبل

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 20 گھنٹے قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 2 دن قبل

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 18 گھنٹے قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 2 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

