لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں اور 5 ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا، اعلان کردہ اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
حارث رؤف اور شان مسعود کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، ان دونوں کھلاڑیوں کو بلال آصف اور عابد علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی :
اعلان کردہ 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان ہیں۔ عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم اور حارث رؤف ، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی اور ساجد خان اسکواڈ میں شامل ہیں ۔ دیگر کھلاڑیوں میں سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔
ریزرو کھلاڑی :
ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ شامل ہیں ۔
Pakistan squad for Test series against Australia announced #PAKvAUS pic.twitter.com/j4O93DhbjR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 9, 2022
کوچز کی تقرری :
پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو بھی مزید 12 ماہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے جبکہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ 12 ماہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔ محمد یوسف آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ہوں گے ۔
سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان میں منیجر منصور رانا اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید شامل ہیں جبکہ سیریز کے لیے شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ اور ڈریکس سائمن اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہیں۔
خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرکٹ آسٹریلیا نے بورڈ میٹنگ کے بعد دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کی تھی ، آسٹریلین ٹیم 1998کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے ۔

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 21 hours ago
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 3 hours ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 2 hours ago

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 2 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- a day ago
بھارتی گلوکارقتل
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 19 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- a day ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- a day ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 2 hours ago

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- a day ago





