نیویارک : کورونا وبا میں کمی ، وائٹ ہاؤس نے کورونا وبا کے خاتمے کی حکمت عملی پر عمل کا آغاز کردیا۔


امریکا میں کورونا وبا میں کمی کے بعد کئی ریاستوں میں فیس ماسک کے استعمال پر پابندی کے مرحلہ وار خاتمے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نیویارک میں کل سے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکا کی کئی دیگر ریاستوں نے بھی اسی ماہ یا مارچ میں پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے اسکول اور میڈیکل کئیر اداروں میں ماسک پہننا ہوگا۔ ریاست کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوزسم نے 15 فروری سے ویکسینٹیڈ افراد کے لئے بند مقامات پر فیس ماسک کی پابندی ختم کردی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کاکہنا ہے کہ تمام امریکیوں کو کووڈ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ان ڈور سیٹنگز، اور اسکولوں میں ماسک پہننا جاری رکھنا چاہیے۔
وائٹ ہاؤس اس بات کا تعین کرنے کے لیے اعداد و شمار کا جائزہ لے رہا ہے کہ آیا اس پالیسی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں ، اور اس حوالے سے وہ سائنس اور ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلے کرنے کے لیے مشورہ دیتے رہیں گے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے بھی دنیا میں سب سے پہلے کورونا پابندیاں مکمل ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ چند ہفتوں میں ہی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔
واضح رہے کہ امریکا میں اس وقت ہر روز اوسطاً 73 ہزار افراد کورونا کا شکار ہورہے ہیں، اب تک ملک میں اس وبا سے 9 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- an hour ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago





