Advertisement
پاکستان

شہبازشریف سے رانا ثناء اللہ  کی اہم ملاقات، ان ہاوس تبدیلی کے حوالے سے  تفصیلی بات چیت

لاہور:  ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ  نے  مختلف اضلاع  سےتحریک انصاف کے ناراض ارکان کے حوالے سے آگاہ کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 10th 2022, 5:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہبازشریف سے رانا ثناء اللہ  کی اہم ملاقات، ان ہاوس تبدیلی کے حوالے سے  تفصیلی بات چیت

ذرائع کے مطابق  اپوزیشن لیڈر  شہبازشریف سے رانا ثناء اللہ  کی اہم ملاقات  ہوئی ہے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور ان ہاوس تبدیلی کے حوالے سے  تفصیلی بات چیت  کی گئی۔ شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ خان سے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی سیاسی پوزیشن  پر  گفتگو کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رانا ثناءاللہ  نے  مختلف اضلاع  سےتحریک انصاف کے ناراض ارکان کے حوالے سے آگاہ کیا۔رانا ثنا  اللہ  نےتحریک عدم اعتماد سے لاتعلق رہنے والے  تحریک انصاف کے ارکان کی لسٹ بھی دی، شہبا زشریف نے پی ڈی ایم کے رہنماؤں سے بھی رابطے  کئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ     شہباز شریف نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، دونوں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر سیاسی معاملات پر  گفتگو کی ۔ ساجد میر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement
Advertisement