1.4 ٹریلین روپے مالیت کے 70,000 سے زیادہ ہاؤسنگ پروجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے ، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہفتہ وار 7 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں ،درخواستوں پر 4 ارب روپے منظور اور 2 ارب روپے ہر ہفتے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات اور ترقی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر اعظم کوبریفنگ دی گئی کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کم لاگت کے مکانات کے لیے ایک پائیدار ماحولیاتی نظام تیار کیا گیا ہے، اس پر عمل درآمد کیا گیا ہے جس سے یہ شعبہ تیزی سے ترقی کے قابل ہوا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 1.4 ٹریلین روپے مالیت کے 70,000 سے زیادہ ہاؤسنگ پروجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے ،جس سے تعمیراتی صنعت پر مجموعی طور پر 7.3 ٹریلین روپے کا اثر پڑے گا ،12 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی، یہ پی ٹی آئی حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ کل 80,000 درخواستوں میں سے 130 ارب روپے کی 35,420 درخواستوں کو منظور کیا گیا ہے، اب تک 13,407 درخواست دہندگان کو مجموعی طور پر 46 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں، ہفتہ وار 7 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں ، درخواستوں پر 4 ارب روپے منظور اور 2 ارب روپے ہر ہفتے تقسیم کیے جا رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وضع کردہ نظام موثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل




