مولانا فضل الرحمان نے چوہدری برادران سے تحریک عدم اعتماد کیلئے حمایت مانگ لی
لاہور:سابق صدر آصف علی زرداری کے بعد اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی مسلم لیگ (ق) سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگ لی۔


تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں مولانا فضل الرحمان اور چوہدری برادران کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت کے درمیان ملاقات دو سیشنزپر مشتمل تھی، دوسرے سیشن میں فضل الرحمان، چوہدری شجاعت، پرویز الٰہی اور اکرم درانی شامل تھے، مولانا فضل الرحمان نے تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ کی قیادت سے حمایت مانگی۔
ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے پارٹی سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ دی ہے، یہ واحد حکومت ہے جس سے کوئی بھی خوش نہیں ہے، حکومت کے اتحادی بھی ان سے مطمئن نہیں ہیں۔
ملاقات میں چوہدری برادران کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام سے دیرینہ مراسم ہیں، ملک کیلئے جو بہترہوگا وہ کریں گے، اپوزیشن جماعتوں سے بعض تحفظات تھے اورہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی چوہدری برادران سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے ق لیگ کی قیادت سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگی تھی۔

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 6 hours ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 2 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 6 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 5 hours ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 7 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 3 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 4 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 7 hours ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 3 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 3 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 5 hours ago

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 7 hours ago