لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں آج 2 میچز کھیلیں جائیں گے ۔ ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر زجبکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئینگی ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج ہونے والی میچز میں پہلا میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائے گا ۔ ملتان سلطانز کی ٹیمیں محمد رضوان کی قیادت میں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی کپتانی میں میدان میں اتریں گی ۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
ملتان سلطانز:
محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شاہنواز دھانی، احسان اللہ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:
سرفراز احمد (کپتان)، ول اسمیڈ، احسان علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فلکنر، عاشر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ
دوسرا میچ شام سات بجے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا ۔ شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز کی ٹیم کراچی کنگز سے مقابلے کیلئے میدان میں آئیں گی ۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
لاہور قلندرز:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، سمت پٹیل، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان
کراچی کنگز:
بابراعظم (کپتان)، شرجیل خان، جو کلارک (وکٹ کیپر)، محمد نبی، ٹام لیمونبی، لیوس گریگوری، عماد وسیم، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہ، محمد الیاس
پوائنٹس ٹیبل :
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
ٹیبل پر پشاور زلمی کے 10 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس پر آگیا ہے ۔ جبکہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
رواں سیزن میں کراچی کنگز کی ٹیم اب تک جیت سے محروم رہی ہے اور وہ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔کراچی کنگز کی ٹیم رواں پی ایس ایل کے ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوشکست دی تھی ۔

اپنا گھر سکیم میں شہریوں کی بڑی تعداد کا حصہ لینا خوش آئند ہے،وزیراعظم
- 15 hours ago

صومالی قزاقوں کے قبضے میں پاکستانی شہریوں کی رہائی کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں، دفتر خارجہ
- 20 hours ago

وزیراعظم سے وزیر خزانہ کی ملاقات،اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء پیش کر دیا
- 20 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال
- 16 hours ago

امریکی صدرکی ایک دفعہ پھر ایران کے خلاف سخت فوجی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
- 17 hours ago

بحری فاع کو مزید مظبوط بنانے کا عزم،پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوزکی کراچی پہنچ گئی
- 15 hours ago

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارش کے موشم خوشگوا ر ہو گیا،شہری خوشی سے نہال
- 16 hours ago

وزیر خزانہ نے قومی اقتصادی سروے پیش کر دیا، کئی شعبوں میں معاشی اہداف حاصل نہ ہو سکے،معاشی ترقی3.7 فیصد رہی
- 20 hours ago

مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ
- 20 hours ago

مہمند: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک خارجی افغان شہری نکلا
- 18 hours ago

اقوام متحدہ نے افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی
- 20 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی، گزشتہ دوروز میں کئی ہزار روپے سستا
- 18 hours ago








