فاطمہ نے صرف سات سال کی عمر میں اپنا پہلا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا اور وہ اب تک چار بار بھارتی ریکارڈ ہولڈرز کو شکست دے چکی ہیں۔


کراچی:پاکستان کی نامور مارشل آرٹس کھلاڑی فاطمہ نسیم نے اپنی صلاحیتوں کا ایک اور ناقابلِ یقین مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق11 سالہ فاطمہ نے صرف ایک منٹ میں دونوں ہاتھوں میں انڈا تھام کر 302 پنچز (Full-Extension Punches) لگا کر نہ صرف رفتار بلکہ درستی اور کنٹرول کا شاندار مظاہرہ پیش کیا،اس دوران انڈے میں معمولی سی دراڑ بھی کوشش کو ناکام بنا سکتی تھی لیکن فاطمہ نے مکمل اعتماد اور مہارت سے یہ چیلنج مکمل کیا۔
فاطمہ نسیم نے پچھلا عالمی ریکارڈ جو 250 پنچز پر مشتمل تھا، توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
دوسری جانب گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ان کی کامیابی کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر شائع کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ مارشل آرٹس فاطمہ نے صرف سات سال کی عمر میں اپنا پہلا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا اور وہ اب تک چار بار بھارتی ریکارڈ ہولڈرز کو شکست دے چکی ہیں جن میں کئی مارشل آرٹس انسٹرکٹرز بھی شامل ہیں۔
اس شاندار کامیابی کے بعد فاطمہ نسیم نے یہ ریکارڈ پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے نام کیا۔
اس موقع پر فاطمہ نے وزیراعظم شہباز شریف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 4 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 4 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago










