کراچی: ڈیفنس میں جنازے کے دوران فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق،بیٹا زخمی
شمس الاسلام پر گزشتہ سال بھی حملہ ہوا تھا، جس میں ان کے کاندھے پر گولی لگی تھی،پولیس


کرا چی : شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میںجنازے کے دوران فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلا م جاں بحق ہو گئے ،فائرنگ کے واقعے میں ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔
میڈیا رپوٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی میںڈیفنس فیز 6 میں پیش آیا جہاںایک نمازہ جنازہ کے دوران نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خواجہ شمس السلام اور ان کے بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے، جنہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں خواجہ شمس الاسلام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، انہیں 3 گولیاں لگی تھیں۔
واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ شمس الاسلام پر گزشتہ سال بھی حملہ ہوا تھا، جس میں ان کے کاندھے پر گولی لگی تھی۔
ذرائع کے مطابق خواجہ شمس الاسلام متعدد ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کر رہے تھے، وہ سول اور کرمنل کیسز کے معروف وکیل تھے، وہ زمینی تنازعات کے ماہر وکیل جانے جاتے تھے، ان کے خلاف ڈیفنس کے علاقے میں پولیس سےجھگڑے پر ایف آئی آر بھی درج ہوئی تھی۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 4 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 28 منٹ قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 3 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 6 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل









