وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت پر تنقید کرنے والے ممالک خود روس کے ساتھ وسیع تجارتی تعلقات رکھتے ہیں

نئی دہلی: بھارت کی وزارتِ خارجہ نے امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے روس سے تیل درآمد کرنے پر ہونے والی تنقید کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے "غیرمنصفانہ اور غیر منطقی" قرار دیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل اس وقت درآمد کرنا شروع کیا جب یوکرین جنگ کے آغاز پر یورپی ممالک نے خود اپنی سپلائیز روس سے منتقل کر لی تھیں، اور اس وقت امریکا نے خود بھارت کو روسی تیل خریدنے کی ترغیب دی تھی تاکہ عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام پیدا ہو۔
"بھارت کا مقصد عوام کو سستی توانائی دینا ہے"
بھارت نے مؤقف اپنایا کہ اس کی روسی تیل درآمدات کا مقصد خالصتاً عوام کو سستی توانائی فراہم کرنا ہے، اور یہ عالمی توانائی کی قیمتوں کے تناظر میں ایک ناگزیر معاشی اقدام ہے۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت پر تنقید کرنے والے ممالک خود روس کے ساتھ وسیع تجارتی تعلقات رکھتے ہیں، جن میں نہ صرف توانائی بلکہ کھاد، کیمیکل، مشینری اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
بھارتی بیان کے مطابق یورپی یونین نے 2024 میں روس کے ساتھ 67.5 ارب یورو کی اشیاء کی تجارت کی۔
خدمات کے شعبے میں یہ تجارت 17.2 ارب یورو رہی ، یورپ نے 2024 میں روس سے 1 کروڑ 65 لاکھ ٹن قدرتی گیس درآمد کی، جو 2022 کی سطح سے بھی زیادہ ہے۔
امریکا آج بھی روس سے جوہری صنعت کے لیے یورینیم ہیگزا فلورائیڈ، پیلڈیم، کھاد اور کیمیکل درآمد کر رہا ہے۔

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 3 گھنٹے قبل

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- 4 گھنٹے قبل

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 8 گھنٹے قبل

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 5 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 3 گھنٹے قبل

وزیر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ عارضی نکلا، مریم نواز کے دورے کے بعد متاثرین واپس، کیمپ بند
- 3 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 3 گھنٹے قبل

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل