Advertisement
پاکستان

  وزیر اعظم کا این ڈی ایم اے کو صوبوں کی فوری مدد کرنے کا حکم

مون سون سے متاثرہ لوگوں کی بحالی کے لیے اقدامات کو جلد مکمل کیا جائے۔ جبکہ شاہراہوں اور انفراسٹرکچر کے نقصانات کا سروے کیا جائے،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Aug 4th 2025, 6:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
  وزیر اعظم کا این ڈی ایم اے کو صوبوں کی فوری مدد کرنے کا حکم

گلگت: وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے صوبائی حکومتوں کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے دورہ گلگت بلتستان کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

 سیاحتی مقامات کے لیے موسم کے اعتبار سے پیشگی آگاہی کا نظام تشکیل دیا جائے، اور مقامی آبادی کو پانی کی قدرتی گزرگاہوں سے دور بحال کیا جائے۔

اس موقع پر وزیر اعظم شبہباز شریف نے ہدایت کی کہ محکمہ موسمیات کے پیشگی اطلاع کے نظام کو مزید فعال اور مربوط بنایا جائے۔ جبکہ آئندہ چند ماہ میں پیشگی اطلاعات و مانیٹرنگ کا گلگت بلتستان میں سینٹر بنائیں۔ ہنگامی صورتحال میں فوری ریسکیو و مدد کے لیے جامع نظام تشکیل دیا جائے۔

شہباز شریف نے مزیدکہا کہ مون سون سے متاثرہ لوگوں کی بحالی کے لیے اقدامات کو جلد مکمل کیا جائے۔ جبکہ شاہراہوں اور انفراسٹرکچر کے نقصانات کا سروے کیا جائے۔ تمام علاقوں کے مواصلاتی روابط کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے۔

انہوں نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور وزارت مواصلات کی کارروائیوں کی تعریف کی،وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے سے صوبائی حکومت کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان سمیت ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کی وسیع استعداد موجود ہے۔

Advertisement
 انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا

 انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا

  • 6 گھنٹے قبل
 9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع

 9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع

  • 6 گھنٹے قبل
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟

  • 2 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد

  • ایک گھنٹہ قبل
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات

  • 4 گھنٹے قبل
فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر

  • 5 گھنٹے قبل
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 6 گھنٹے قبل
ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری

  • 4 گھنٹے قبل
سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

  • 5 گھنٹے قبل
پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

  • 6 گھنٹے قبل
27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان 

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان 

  • 6 گھنٹے قبل
کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement