حمیرا اصغر کی ماں کی لاتعلقی پر غزالہ جاوید کا اظہار افسوس ، بیٹی کی خبر تک نہ لی
ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے غزالہ جاوید نے کہا کہ ماں کا دل ہمیشہ اولاد کے درد کو محسوس کرتا ہے


سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے اداکارہ حمیرا اصغر کے افسوسناک واقعے پر ان کی والدہ کے رویے پر سخت ردعمل دیا ہے، اور سوال اٹھایا ہے کہ وہ کس طرح کی ماں تھیں، جنہوں نے دو عیدیں گزرنے کے باوجود بیٹی کی خبر تک نہ لی۔
ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے غزالہ جاوید نے کہا کہ ماں کا دل ہمیشہ اولاد کے درد کو محسوس کرتا ہے، لیکن حمیرا کی والدہ نے اپنی بیٹی کی خبر لینے کی زحمت تک نہ کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود بھی ماں ہیں، اور ان کی بیٹیاں شادی شدہ ہیں، لیکن اگر ان میں سے کوئی معمولی بیماری میں بھی مبتلا ہو، تو انہیں چین کی نیند نہیں آتی۔ ماں کو اولاد کی تکلیف کا احساس فطری طور پر ہو جاتا ہے۔
غزالہ جاوید نے سخت الفاظ میں کہا کہ اگر حمیرا کسی "غلط راستے" پر ہوتیں تو وہ اپنے گھر اور گاڑی کی مالک ہوتیں، رکشوں پر سفر نہ کرتیں، اور کرائے کے مکان میں زندگی نہ گزار رہیں ہوتیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حمیرا اصغر ایک پڑھی لکھی، باوقار اور خوبصورت لڑکی تھیں، اور ان کے طرزِ زندگی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ محنت سے گزر بسر کر رہی تھیں۔
انہوں نے حمیرا کی والدہ کی جانب سے کراچی کے لوگوں کو برا بھلا کہنے پر بھی تنقید کی، اور کہا کہ والدین اگر خود ذمہ داری پوری نہ کریں، تو الزام دوسروں پر دھرنا مناسب نہیں۔
غزالہ جاوید کا کہنا تھا کہ جن لڑکیوں کے "بوائے فرینڈز" ہوتے ہیں، جو نشہ آور اشیاء استعمال کرتی ہیں یا غلط کاموں میں ملوث ہوتی ہیں، ان کے پاس عموماً اپنی گاڑیاں اور آسائشیں ہوتی ہیں، لیکن حمیرا ان میں سے نہیں تھیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی 2025 کو کراچی کے ایک فلیٹ سے ملی تھی، جبکہ پولیس اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت تقریباً 9 ماہ قبل، 7 اکتوبر 2024 کو واقع ہوئی تھی۔

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 18 گھنٹے قبل

معرکہ حق کے دوران گرائے جانے والے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
- 4 منٹ قبل
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- ایک دن قبل

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- ایک دن قبل
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- ایک دن قبل

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 21 گھنٹے قبل

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 19 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- ایک دن قبل













