دیامر سیلاب: لاپتا افراد کی تلاش ختم، آپریشن اختتام پذیر ، غائبانہ نماز جنازہ ادا
کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں


گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں حالیہ سیلاب کے بعد لاپتا افراد کی تلاش کے لیے جاری سرچ آپریشن 14 روز بعد ختم کر دیا گیا ہے۔
جی بی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق، سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کے زندہ بچ جانے کی امیدیں ختم ہو چکی ہیں، جس کے باعث ریسکیو آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملبے سے تمام گاڑیاں نکال لی گئی ہیں تاہم لاپتا افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس کے بعد ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ہے۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف آج گلگت بلتستان کے دورے پر پہنچے، جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ گلبر خان سے ملاقات کی اور سیلاب سے متعلق ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کو اس حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں نے گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں شدید تباہی مچائی، جہاں ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ 21 جولائی کو ضلع دیامر میں شاہراہ بابوسر پر سیلابی ریلہ کئی سیاحوں کو بہا لے گیا تھا۔ اب تک 10 سے زائد افراد لاپتا ہیں جن کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 21 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 21 گھنٹے قبل



