جی این این سوشل

جرم

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 خوارجی دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے گزشتہ روز ضلع اورکزئی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید کیا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی  کارروائی،3 خوارجی دہشت گرد ہلاک
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 خوارجی دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔

عوام کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور سکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی، عوام نے خوشی میں ایف سی اہلکاروں کو کندھوں پر اٹھا لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نہتے اور معصوم عوام پر حملہ کرنا فتنہ الخوارج کے خوارجین کا بزدلانہ اقدام ہے۔

دنیا

میکسیکو میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکا ،12 افراد ہلاک

دھماکا ممکنہ طور پر سمیلٹنگ اپریٹس گرنے کے باعث ہوا تاہم تحقیقات جاری ہیں، حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میکسیکو میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکا ،12 افراد ہلاک

وسطی میکسیکو میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکا سے بارہ افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

حکام کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر سمیلٹنگ اپریٹس گرنے کے باعث ہوا تاہم اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تحقیقات جاری ہیں۔

اسٹیل پلانٹ میں آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سکھ یاتریوں کےلیے  پاکستان میں ویزافری انٹری

سکھ یاتریوں کیلیے پاکستان آمد پر کوئی ویزا فیس نہیں ہوگی، امریکا سے آنے والے سکھ یاتریوں کو آن ارائیول ویزہ کی  سہولت میسر ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکھ یاتریوں کےلیے  پاکستان میں ویزا فری انٹری

وفاقی  وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں امریکی سکھ یاتریوں کے وفد سے ملاقات کی،اس موقع پرانہوں نے سکھ یاتریوں کوپاکستان آنے پر  خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہمارے لیے سعودی عرب ہےبلکل  اسی طرح آپ کیلیے پاکستان ہے۔

محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ آپ کرتار پور کے علاوہ ملک بھر میں جہاں کہیں بھی اپنے مقدس مذہبی مقامات  پر جانا چاہیں آپ  آزادی سے جا سکتے ہیں، ہم ہر جگہ تعاون کریں گے، ہماری خواہش ہے کہ 10 لاکھ سکھ یاتری پاکستان آئیں۔

اس موقع وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکھ یاتریوں کیلیے پاکستان آمد پر کوئی ویزا فیس نہیں ہوگی۔ امریکا سے آنے والے سکھ یاتریوں کو آن ارائیول ویزہ کی  سہولت میسر ہوگی اور ایئرپورٹ پر آدھے گھنٹے میں ویزا ملے گا جب کہ بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کیلیے بھی کوٹہ رکھ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جن سکھ یاتریوں کے پاس امریکا،کینیڈا اوربرطانیہ کا پاسپورٹ ہے،  وہ آنکھیں بند کر کے آ جائیں، ہم نے 124 ممالک کیلیے ویزا فری کر دیا ہے۔ 

محسن نقوی نے مزید کہا کہا آپ یہاں آ کر پاک بھارت میچ بھی دیکھ سکتے ہیں، آپ کرکٹ کے لیے جتنی بار آنا  چاہتے آ سکتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور بھارت کے میچ پر بھی آئیں، ہم سکھ یاتریوں اور بھارت سے آنے والوں کے لئے الگ کوٹہ رکھ رہے ہیں، بھارت سے بھی بہت سارے لوگوں نے آنا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیر اعلی پنجاب کا  صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا اعلان

وزیر اعلی مریم نواز نے وزارت اطلاعات پنجاب کو "جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو" کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب کا  صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام سامنے آیا ہے، پنجاب حکومت نے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے وزارت اطلاعات کو "جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو" کیلئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور "جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو" کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کو پلاٹ دے کر کوئی احسان نہیں کر رہی بلکہ یہ ان کا حق ہے، صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں ،وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ  صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیئے جائیں گے۔

وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاوہ لاہور کے دیگر صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll