خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیم پر حملے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم پولیو کا عملہ اس حملے میں محفوظ رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 29th 2024, 10:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیم پر حملے

پشاور: دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیم پر حملے کرکے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔

خیبرپختونخوا کے علاقے اورکزئی میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق اس وقت پہاڑوں میں دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے جب کہ آپریشن میں پولیس اور اورکزئی اسکاوٹس سمیت ایف سی کے اہلکار شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم پولیو کا عملہ اس حملے میں محفوظ رہا ہے۔

دوسری جانب کوہاٹ میں پولیو ٹیم پر حملہ ناکام بنادیا گیا ہے، موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے درے وال بانڈہ میں پولیو ٹیم پر آتشیں اسلحہ سے حملہ کیا تھا۔