جرم
بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن،8خوارج ہلاک،میجر سمیت3جوان شہید
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں
سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں آٹھ خوارج مارے گئے، جبکہ سات خوارج زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سدھنوتی کے 31 سالہ میجر عاطف خلیل بہادری سے لڑتے ہوئے اپنے دو جوانوں کے ساتھ شہید ہوگئے، دیگر شہداء میں ضلع کرک کے 36 سالہ نائیک آزاد اللہ اور لیہ کے 35 سالہ لانس نائیک غضنفر عباس شامل ہیں، علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
دنیا
میکسیکو میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکا ،12 افراد ہلاک
دھماکا ممکنہ طور پر سمیلٹنگ اپریٹس گرنے کے باعث ہوا تاہم تحقیقات جاری ہیں، حکام
وسطی میکسیکو میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکا سے بارہ افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
حکام کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر سمیلٹنگ اپریٹس گرنے کے باعث ہوا تاہم اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تحقیقات جاری ہیں۔
اسٹیل پلانٹ میں آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
ٹیکنالوجی
ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے، پی ٹی اے کا دعویٰ
ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا ہے، پی ٹی آے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا، جون میں SMW4 اور اگست میں AAE-1 سب میرین کیبل فالٹ سامنے آیا تھا، دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا سارٹ فال دور ہوگیا ہے۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ملک میں انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہے۔
سال 2023 میں صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا۔ کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کیا جائے گا، دوٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔
پاکستان
عمران خان کی رہائی کیلئے امریکی کانگریس کے خط کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹیرینز کا وزیراعظم کو خط
قومی اسمبلی کے اراکین نے امریکی کانگرس ارکان کے خط کوپاکستان کےاندرون معاملات میں مداخلت قراردیا
قومی اسمبلی کے اراکین نے امریکی کانگرس ارکان کے خط کوپاکستان کےاندرون معاملات میں مداخلت قراردیا۔
واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے 62 اراکین کی جانب سے صدر جو بائیڈن کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے خط لکھا تھا، خط کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹ کے 160 اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ خط لکھنے والوں میں طارق فضل چوہدری، نوید قمر، مصطفیٰ کمال، آسیہ ناز تنولی، خالد مگسی اور دیگر شامل ہیں۔
ممبران پارلیمنٹ نے خط میں لکھا کہ ممبر بحیثیت پارلیمنٹیرین سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم کے ذریعےکانگریس ارکان کو آگاہ کریں، پاکستان جمہوری چیلنجز سے نبرد آزما ہے جسے انتہاپسندی کی سیاست نے مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کے خلاف سیاسی تشدد اور مجرمانہ دھمکیوں کو متعارف کرایا۔ انہوں نے 9 مئی 2023 کو بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی، اور ہجوم کو پارلیمنٹ، سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت اور ریڈیو پاکستان پر حملے کے لیے اکسایا۔ بانی پی ٹی آئی نے انتشاری سیاست سے اگست 2014 اور مئی 2022 میں بھی ملک کو مفلوج کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی جیل سے اسلام آباد اور لاہور میں انتشار اور تشدد کو ہوا دینے پر اکساتے رہے ہیں۔
وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈیجیٹل دہشتگردی سے سوشل میڈیا کو انتشار اور بدامنی کو ہوا دینے میں استعمال کیا۔ عمران خان نے ڈیجیٹل دہشتگردی سے ریاست کو دھمکانے کے لیے سوشل میڈیا کو استعمال کیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منفی مہم میں کردار امریکا اور برطانیہ میں مقیم منحرف عناصر ادا کر رہے ہیں۔ امریکا اور برطانیہ کی ریاستیں اپنے شہریوں کے خلاف غیرمعمولی اقدامات پر مجبور ہیں۔
-
صحت 2 دن پہلے
ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے پہلے جلسے کا اعلان کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی ایمان مزاری اور شوہر کی گرفتاری کی مذمت
-
دنیا 2 دن پہلے
نعیم قاسم مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر
-
پاکستان ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور