جی این این سوشل

دنیا

اجتماعی جھگڑا قابل سزا جرم، 6 ماہ تک قید

فوجداری قانون کی دفعہ 15 اور17 کے بموجب اجتماعی مارپیٹ میں شریک افراد کی گرفتاری ضروری ہے۔  سعودی قانون کے بموجب  اجتماعی جھگڑا سنگین جرائم  میں شامل ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اجتماعی جھگڑا قابل سزا جرم، 6 ماہ تک قید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مملکت کے ماہر قانون عاصم الملا نے کہا ہے کہ اجتماعی جھگڑا اور مارپیٹ قابل سزا جرم ہے۔ 3 سے چھ ماہ تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
عربی روز نامہ ’الوطن‘ کے مطابق ماہرقانون عاصم الملا نے مزید کہا کہ اجتماعی جھگڑے کے علاوہ قانون ہاتھ میں لینے کی اضافی سزا ایک ماہ سے لیکر ایک برس تک قید ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اجتماعی جھگڑا کرنے والوں پر اسلحہ کی نمائش اور اسکے استعمال کی سزا بھی لاگو کی جاسکتی ہے۔  قانون کے مطابق اجتماعی جھگڑے کے دوران اسلحہ استعمال کرنے پر 10 برس قید کی سزا ہے۔الملا نے مزید کہا کہ اجتماعی جھگڑے میں کسی فریق نے دوسرے کوکسی بھی نوعیت کا نقصان پہنچایا ہو تو اس صورت میں فیصلہ مقدمے کی کاروائی کے بعد کیا جائے گا۔
دوسری جانب پبلک پراسیکیوشن کے عہدے دار نے کہا ہے کہ فوجداری قانون کی دفعہ 15 اور17 کے بموجب اجتماعی مارپیٹ میں شریک افراد کی گرفتاری ضروری ہے۔  سعودی قانون کے بموجب  اجتماعی جھگڑا سنگین جرائم  میں شامل ہے۔

علاقائی

پاکستان میں پہلی مرتبہ بوئنگ 737 طیارہ کا سڑک پر سفر

شاہین ایئرلائن کے ناکارہ بوئنگ 737 کو غروب آفتاب کے بعد کراچی سے 60 کلو میٹر دور ڈی ایچ اے کےقریب پارکنگ اسپیس میں کھڑا کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں پہلی مرتبہ بوئنگ 737 طیارہ کا سڑک پر  سفر

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ طیارے کی ایک شہر سے دوسرے شہر منتقلی تعطل کا شکار ہوگئی، کراچی سے حیدر آباد منتقل کیے جانے والے طیارے کو موٹروے ایم نائن پر روک دیا گیا۔

شاہین ایئرلائن کے ناکارہ بوئنگ 737 کو غروب آفتاب کے بعد کراچی سے 60 کلو میٹر دور ڈی ایچ اے کےقریب پارکنگ اسپیس میں کھڑا کردیا گیا ہے، طیارے کو آج رات حیدرآباد پہنچنا تھا۔

طیارے کی منتقلی کے عمل کا مشاہدہ کرنے والے ہمایوں خالد نے ڈان کو بتایا کہ ٹریلر پر لادنے سے قبل 110 فٹ لمبے طیارے کے پروں کو الگ کردیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کو سول ایوی ایشن انسٹی ٹیوٹ میں فائر فائٹرز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم

قواعد میں ترمیم کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم

محکمہ پاسپورٹ نے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی ہے، قواعد میں ترمیم کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، کوئی بھی پاکستانی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے، نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

سینئر اداکار خواجہ سلیم شدید بیمار،حکومت سے مدد کی اپیل

پنجاب حکومت نے علاج کے لیے2 لاکھ روپے دیئے جس سے محض 20 دن کی ادویات ہی آسکیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینئر اداکار خواجہ سلیم شدید بیمار،حکومت سے مدد کی اپیل

 معروف اداکارخواجہ سلیم انتہائی علیل ہوگئے اور انہوں نے علاج ودیگر اخراجات کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کردی۔ 

خواجہ سلیم کاشمارپی ٹی وی کے معروف اداکاروں میں ہوتاہے انہوں نے  اپنے فنی سفرکاآغاز 1972 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ پاکستان ٹیلی وژن لاہور سے کیا تھا،پی ٹی وی کے کشمیر کے موضوع پر بننے والے ڈرامہ سیریل"انگار وادی" میں میجر نولکھا کے کردار سے شہرت حاصل کی،اس کے بعد بھی بے شمارٹی وی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی تھیٹر میں کام کیا۔

خواجہ سلیم  نے حال میں ہی دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں  انکشاف کیا کہ حکومت پنجاب نے علاج کی خاطر انہیں محض 2 لاکھ روپے ادا کیے جب کہ ان کی ادویات پر یومیہ 8 ہزار روپے تک کا خرچہ آتا ہے جس سے بمشکل 20 دن ہی گزارہ ہو سکتا ہے۔

اداکار کے مطابق شوگر بڑھ جانے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے کچھ عرصہ قبل ان کی ٹانگ کاٹنے کا کہا تھا لیکن بعد ازاں علاج سے فائدہ ہونے کے بعد ان کے پیر کی دو انگلیاں کاٹی گئیں۔

انہوں نے خدا کے شکرانے ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹانگ کٹنے سے بچ گئی اور اب وہ خود چلنے پھرنے کے قابل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ سلیم نے کا کہنا تھا کہ شوبز میں  80 فیصد شخصیات منافق ہیں، بیمار ہونے  پر کسی نے ان کا  حال تک نہیں پوچھا۔

خواجہ سلیم نے حکومت اور مخیر شوبز شخصیات سے مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت بیٹیوں اور دامادوں کے رحم و کرم پر زندگی گزار رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میں نے بیماری کے علاج کے لیے اپنی ساری جمع پونجی اور گھر تک بیچ دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll