جی این این سوشل

دنیا

یوکرین کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد روس نے ویٹو کردی

انہوں نے  کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ جنگ کے خلاف قائم ہوا تھا، آج وہ مقصد حاصل نہیں ہو سکا جو ہونا چاہے تھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یوکرین کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد روس نے ویٹو کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اقوام متحدہ میں یوکرین کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد روس نے ویٹو کردی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد میں یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی مذمت کی گئی تھی۔قرار داد میں یوکرین سے روسی فوجی انخلا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سلامتی کونسل کے 15 میں سے 11 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا

یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے  کہ۔روسی فوجیوں کو بیرکس میں واپس جاناچاہیے۔  امن کو ایک اور موقع دینا چاہیے، ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔

انہوں نے  کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ جنگ کے خلاف قائم ہوا تھا، آج وہ مقصد حاصل نہیں ہو سکا جو ہونا چاہے تھا۔

دوسری جانب یوکرینی صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ  یورپ ماسکو پر پابندیاں عائد کرنے کیلئے زیادہ تیزی اور طاقت کا مظاہرہ کرے۔ یورپ روسی جارحیت روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کرے۔

پاکستان

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے

اس حوالے سے عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری اپنا روشنیوں کا تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔
پاکستان میں دیوالی کے رنگ بکھر گئے، ہندو برادری کے مذہبی تہوار پر ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مسلمانوں نے ہندو برادری کے دیوالی تہوار میں شریک ہوکر خوشیوں کو چار چاند لگا دیے۔

عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مندروں میں دیوالی کے موقع پر خصوصی پوجا پاٹ کی تقریبات، مندروں اور گھروں کو دیوں سے سجادیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امیر قطر کی پوسٹ کے جواب میں اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آ پ کی غیر معمولی پرتپاک مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے دو روزہ دورے کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امیر قطر کی پوسٹ کے جواب میں اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آ پ کی غیر معمولی پرتپاک مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنی خصوصی دوستی کو دل کی گہرائیوں سے پسند کرتا ہے اور اس کی قدر کرتا ہے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اپنی پوسٹ میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا، ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھ رہے ہیں اور ہم مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔

پاکستان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ان کی مزید ترقی کے منتظر ہیں۔ ایک اورپوسٹ میں وزیراعظم نے اپنے دورے سے متعلق قطر میوزیم کی چیئرپرسن شیخہ المیاسہ بنت حمد بن خلیفہ الثانی کی پوسٹ کے جواب میں شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کا شکریہ! آپ کا خیرسگالی کا اظہار ہمارے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار رشتوں کی تصدیق کرتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاؤں  میں چوٹ کے باعث صدر مملکت کا دورہ چین ملتوی

ذرائع کے مطابق صدرآصف علی  زرداری صحت یاب ہونے کے بعد چین کا دورہ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاؤں  میں چوٹ کے باعث صدر مملکت کا دورہ چین ملتوی

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے چینی ہم منصعب کی دعوت رواں ماہ چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہونا تھا۔ تاہم ان کے پاؤں میں چوٹ آنے کے باعث ان کا دورہ چین ملتوی ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری کے دورۂ چین کی حتمی تاریخیں اور شیڈول طے ہو رہا تھا، تاہم اب ان کے پیر میں چوٹ آنے کے باعث معاملہ التواء کا شکار ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدرآصف علی  زرداری صحت یاب ہونے کے بعد چین کا دورہ کریں گے۔
خیال رہے کہ صدر مملکت گزشتہ روز دوبئی پہنچے تھے جہاں جہاز سے اترتے ہوئے ان کا پاوّں فریکچر ہو گیا تھا۔ جس کے سبب ان کے پاؤں پر 4 ہفتوں کے لیے پلاسٹر چڑھایا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll