جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

فیس بک کا تمام زبانوں کا ترجمہ کرنے والا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

دوسرے مرحلے میں یونیورسل اسپیچ ٹرانسلیٹر تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ رئیل ٹائم میں کسی بھی زبان کا ترجمہ کرے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیس بک کا تمام زبانوں کا ترجمہ کرنے والا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میٹا ورس کے بانی مارک زکربرگ نے یونیورسل اسپیچ ٹرانسلیٹر یعنی تمام زبانوں کا ترجمہ کرنے والا فیچر لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا ورس کا کہنا ہے کہ  اس وقت دنیا میں 2 بلین افراد یا دنیا کے 25فیصد لوگوں کی زبان کے لیے ترجمہ کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔

میٹا ان کے لئے پراجیکٹ لانچ کرے گا جس کا ایک مرحلہ نولینگویج لیفٹ ہے اور دوسرا یونیورسل اسپیچ ٹرانسلیٹر ہے۔

میٹا ورس کا جدید ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنٹ ماڈل ہے جو چند مثالوں سے زبان سیکھے گا اور پھر اسے سینکڑوں زبانوں کے معیاری ترجمہ میں استعمال کیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں یونیورسل اسپیچ ٹرانسلیٹر تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ رئیل ٹائم میں کسی بھی زبان کا ترجمہ کرے گا۔

زکربرگ کے مطابق پانچ سال قبل ایک درجن زبانوں میں ترجمہ کیا گیا تھا۔ تین سال پہلے تک 30 زبانیں تھیں اور اس سال ہم سینکڑوں زبانوں کا ترجمہ کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔

میٹا ورس نئی نسل کا سمارٹ اسسٹنٹ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ ورچوئل دنیا کے ساتھ Augmented Reality (AR) کے ساتھ جسمانی دنیا کو نیویگیٹ کرنے میں مدد کرے گا۔

پاکستان

عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا

وکلا نے خط میں کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے مناسب جواب نہ ملنے پر کیس لندن ہائی کورٹ میں دائر ہوسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کا نام چانسلر کے انتخاب کیلئے جاری فہرست میں شامل نہ کرنے پر آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل کوآرڈی نیٹر و مشیر ذلفی بخاری نے وکلا کے ذریعے یونیوسٹی سے جواب طلب کرلیا،وکلا کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا نام چانسلر شپ کی فہرست میں شامل نہ کرکے زیادتی کی گئی ہے اور آکسفورڈ یونیورسٹی کا یہ فیصلہ غیرمنصفانہ اور سیاسی ہے،خط کے متن کے مطابق  تحریری جواب نہ ملا تو کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا،یونیورسٹی کو بتانا ہوگا کہ اس پر کس قسم کا دباؤ ڈالا گیا یا وہ کیا وجوہات تھیں کہ بانی پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں ہوا۔

وکلا نے خط میں کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے مناسب جواب نہ ملنے پر کیس لندن ہائی کورٹ میں دائر ہوسکتا ہے،ذرائع کے مطابق یونیورسٹی نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا کے سبب ان کا نام چانسلر شپ کیلئے شامل نہیں کیا تھا اور اس وجہ پر بھی غور ہوا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور یہ بھی واضح نہیں کہ ان کی رہائی کب ممکن ہوگی،اس حوالے سے ذلفی بخاری کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کے آربریٹری ڈیٹینشن گروپ، ایمنسٹی اور وکلا کی رائے یونیورسٹی کے سامنے رکھ دی تھی اوریونیورسٹی پر واضح کردیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوسزا سیاسی وجوہ کے سبب سنائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ وکلا کی رائے کے سبب ہی یونیورسٹی نے بانی پی ٹی آئی کو اجازت دی تھی کہ وہ چانسلر شپ کیلئے اپنے کاغذات جمع کرائیں، بانی پی ٹی آئی کے چانسلر بننے سے یونیورسٹی کی عزت میں اضافہ ہوتا،یاد رہے کہ علیمہ خان کہہ چکی ہیں کہ ذلفی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے چانسلر شپ کی کمپین شروع کی تھی، بانی پی ٹی آئی کے دستخط والے خط کے بعد برطانیہ میں چانسلرشپ کیلئے مہم چلائی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

انڈونیشیا:آئی فون 16 کے بعد گوگل فونز پر بھی پابندی

چند دن پہلے انڈونیشین  حکام نے آئی فون 16 پر بھی اسی بنا پر پابندی لگائی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈونیشیا:آئی فون 16 کے بعد گوگل فونز پر بھی پابندی

غیر ملکی  میڈیا کے مطابق انڈونیشیا نے آئی فون 16 پر پابندی لگانے کے  چند دن بعد ہی گوگل کے موبائل  فونز پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشین قوانین کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کو وہاں فونز کی تیاری میں 40 فیصد مقامی آلات استعمال کرنے ہوتے ہیں اس کے لیے کمپنیوں کو مقامی سطح پرتیار کردہ چیزیں استعمال کرنا پڑتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے مقامی طور پر تیار ہونے والے فونز کے حوالے سے پالیسی پر عمل نہیں کیا جس کی بنا پر پابندی عائد کی  گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے انڈونیشین  حکام نے آئی فون 16 پر بھی اسی بنا پر پابندی لگائی تھی۔
اس حوالے سے انڈونیشیا کے وزیرِ صنعت گومیوانگ کارتاساسمیتا کا کہنا ہے کہ ہم تمام انویسٹرز کے لیے شفافیت کو ممکن بنانے کے لیے ان قوانین پر عمل کررہے ہیں جب کہ اگر لوگ چاہیں تو وہ باہر ممالک سے گوگل اور آئی  فون خریدنے کے بعد ٹیکس ادا کرکے انڈونیشیا میں استعمال کرسکتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے

اس حوالے سے عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری اپنا روشنیوں کا تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔
پاکستان میں دیوالی کے رنگ بکھر گئے، ہندو برادری کے مذہبی تہوار پر ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مسلمانوں نے ہندو برادری کے دیوالی تہوار میں شریک ہوکر خوشیوں کو چار چاند لگا دیے۔

عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مندروں میں دیوالی کے موقع پر خصوصی پوجا پاٹ کی تقریبات، مندروں اور گھروں کو دیوں سے سجادیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll