جی این این سوشل

دنیا

یوکرین پر روسی حملوں میں شدت آگئی،آج کا دن اہم قرار

غیر ملکی خبرا یجنسی کے مطابق مقامی لوگوں نے روسی ٹینکوں کو کیف کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے گھیر لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یوکرین پر روسی حملوں میں شدت آگئی،آج کا دن اہم قرار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں میں شدت آگئی۔دارالحکومت کیف اور خارکیف میں دوبارہ گولہ باری جاری ہے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دوسرے بڑے شہر خارکیف میں میں روسی فوج کی جانب سے ایک بار پھر گولہ باری کی جا رہی ہے۔یوکرین کے شمال میں واقع چرنیہیو میں بھی فضائی حملوں کا الارم بجایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چرنیہو میں یوکرینی فضائیہ نے روسی فوج کے قافلوں پر ڈرون حملے کیے۔

دوسری جانب یوکرین کے شہریوں نے روسی ٹینکوں کا راستہ روک  لیا۔کوریو کیفکا کے مضافات میں لوگ روسی فوجیوں کی نقل و حرکت کو روک رہے ہیں۔

غیر ملکی خبرا یجنسی کے مطابق مقامی لوگوں نے روسی ٹینکوں کو کیف کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے گھیر لیا۔

برطانوی وزارت دفاع نے یوکرین کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرینی شہر چیرنیہیو اور خارکیف کے ارد گرد شدید لڑائی جاری ہے۔ تاہم دونوں شہر یوکرین کے کنٹرول میں ہیں۔

بیان کے مطابق روسی افواج دارالحکومت کیف کے شمال میں 30 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر موجود ہے۔ یوکرین کی افواج نے کیف پر روسی پیش قدمی کو سست کر دیا ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاجسٹک ناکامیاں اور یوکرین کی سخت مزاحمت روسی پیش قدمی کو ناکام بنا رہی ہیں۔پیوٹن یوکرین پر حملے میں ہونے والی کوتاہیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے نیوکلیئر ڈیٹرنس کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے بارے میں قیاس آرائیاں غیر ضروری طور پر خطرے کی گھنٹی ہیں۔پیوٹن کے غیر منطقی رویے سے یہ اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے کہ کیا ہو گا۔

اس سے قبل برطانوی وزیراعظم نےیوکرین کے صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ  کیا تھا۔ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے لئے اگلے 24 گھنٹے اہم ہیں۔مختلف علاقوں میں یوکرینی اورروسی فوجیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

یوکرین کی وزارت صحت کے مطابق روسی حملوں میں14بچوں سمیت 352سویلین ہلاک ہوچکے ہیں ۔116بچوں سمیت 1684 افراد روسی حملوں سے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 

پاکستان

سربراہ پاک فضائیہ کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ، مختلف اسٹالز کا جائزہ

ائیر چیف نے دفاعی صنعت کےفریم ورک کے قیام کی حوصلہ افزائی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سربراہ پاک فضائیہ کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ، مختلف اسٹالز کا جائزہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے  کراچی میں جاری  بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ  نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پویلین میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اس دوران  انہوں نے نمائش میں آئے ہوئے  غیر ملکی مندوبین سے بھی بات چیت کی۔ جبکہ ائیر چیف نے دفاعی صنعت کےفریم ورک کے قیام کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ فریم ورک کا مقصد ایروسپیس شعبہ کی ترقی میں مسائل دور کرنا ہے، ایروسپیس اقدامات کو فروغ دینے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی تعاون کا فروغ ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی صنعت فریم ورک کا مقصدایرو اسپیس سیکٹر میں موجود خلاکی نشاندہی اور اسے پر کرنا ہے۔

ائیرچیف مارشل ظہیر احمد نے نیشنل انکیوبیشن سینٹرفار ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کےذریعے ابھرتے ٹیلنٹ کوپروان چڑھانےکی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نیشنل انکیوبیشن سنٹر فار ایروسپیس ٹیکنالوجی کے ذریعے مقامی صنعتوں کی صلاحیت اور ہنر کے فروغ پر زور دیا،آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی صنعت فریم ورک کا مقصدایرو اسپیس سیکٹر میں موجود خلاکی نشاندہی اور اسے پر کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ  یہ نمائش دفاعی اور ایرو سپیس ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا بہترین مظہر ہے جو ملکی اور غیر ملکی شرکاء کو متوجہ کرنے کا باعث ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونئیر انتقال کرگئے

نذیر جونئیر  گذشتہ ایک ہفتے سے شدید علیل تھے اور لاہور کے نجی  ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونئیر انتقال کرگئے

 پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونئیر انتقال کرگئے ہیں، وہ  گذشتہ ایک ہفتے سے شدید علیل تھے اور لاہور کے نجی  ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ 

سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونئیر نے پاکستان کی 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز میں نمائندگی کی ہے، انہوں  نے اپنے کیرئیر میں مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

نذیر جونئیر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں لینے والے پہلے سپنر بھی ہیں، نذیر جونئیر نے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دئیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی

مسافرگاڑیاں سکیورٹی فورسزکی حفاظت میں پاراچنار سے پشاور جارہی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر  فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی

ضلع کرم میں پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 38 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے۔

واقعہ ضلع کرم کے لوئر علاقے میں پیش آیا۔ مسلح افراد نے پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضا کار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔

رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 36 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ اس واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مسافرگاڑیاں سیکیورٹی فورسزکی حفاظت میں پاراچنار سے پشاور جارہی تھی۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll