اقوام متحدہ کی جانب سے نہ تو اسرائیلی منصوبے پر کوئی ردِعمل سامنے آیا ہے، نہ ہی امدادی سامان کی فراہمی میں اپنے مبینہ کردار پر کوئی وضاحت دی گئی ہے


اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کو زبردستی 'جنگی علاقوں' سے نکال کر جنوبی غزہ منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے حال ہی میں غزہ پر مکمل کنٹرول کے منصوبے کا انکشاف کیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ پر قبضے کی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، اسرائیل شمالی غزہ سے 10 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو زبردستی جنوبی علاقوں کی جانب دھکیل رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کے شہریوں کو جنوبی علاقوں میں منتقل کرنے کے بعد ان کے لیے خیمے اور دیگر امدادی سامان اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی مدد سے فراہم کیا جائے گا۔
تاہم، اقوام متحدہ کی جانب سے نہ تو اسرائیلی منصوبے پر کوئی ردِعمل سامنے آیا ہے، نہ ہی امدادی سامان کی فراہمی میں اپنے مبینہ کردار پر کوئی وضاحت دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 14 اگست کو اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ ہزاروں فلسطینی خاندان پہلے ہی شدید غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں، اور اگر غزہ سٹی پر فوجی قبضے کا منصوبہ جاری رہا تو ہزاروں افراد موت کے قریب پہنچ جائیں گے۔
چند روز قبل اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ فوج کو شمالی غزہ کے شہر اور جنوبی علاقے "المواسی" پر مکمل کنٹرول کی اجازت دے دی گئی ہے، جنہیں حماس کے مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔
اسی دوران اسرائیلی فورسز نے غزہ کے "ال عہلی" اسپتال پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں غذائی قلت کے باعث مزید 11 فلسطینی شہید ہوئے، جس سے غذائی قلت سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 251 ہو گئی ہے، جن میں 108 بچے بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 14 امداد کے منتظر افراد سمیت 31 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 19 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 29 منٹ قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 16 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 21 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل





