سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ
ٹیم میں وہی کھیلے گا جو پرفارم کرے گا،، سلیکٹر عاقب جاوید


متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران قومی اسکواڈ کا اعلان کیا، سلمان علی آغا کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
🚨 Pakistan's 17-member squad announced for the tri-series and ACC Men's Asia Cup T20 2025 🚨
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 17, 2025
All set for the two assignments in the UAE 🗓️🏏#BackTheBoysInGreen | #AsiaCup2025 pic.twitter.com/d2kNpEyT39
سترہ رکنی اسکواڈ میں فخر زمان، شاہین شاہ، حارث رؤف، صائم ایوب، خُوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث شامل ہیں۔
ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
قومی سلیکٹر عاقب جاوید نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں وہی کھیلے گا جو پرفارم کرے گا، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ بابر اور رضوان کبھی ٹی 20 اسکواڈ میں واپس نہیں آئیں گے، جو کھلاڑی پرفارم کرے گا وہ ٹیم میں واپس آسکتا ہے، کسی بھی کھلاڑی کی شمولیت پر فل اسٹاپ نہیں لگایا جاسکتا۔
عاقب جاوید نے کہا کہ فخر زمان وائٹ بال کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کررہے ہیں، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی پرفارمنس بھی بہتر ہوئی ہے۔ ٹیم کی سلیکشن میں کپتان کی مشاورت شامل ہے۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا کہ ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے، گزشتہ 9 میچز میں سے 6 میں ہم کامیاب ہوئے، ایک میچ ہم آخری بال پر ہارے، ہمارا فوکس جیت اور اسکے تسلسل پر ہے۔
پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر سے شارجہ میں ہوگی۔ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظبی اور دبئی میں کھیلا جائے گا۔

قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگے
- 13 منٹ قبل

واشنگٹن میں بھارت کی اقلیت دشمن پالیسیوں کے خلاف خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آج ہو گا
- 5 گھنٹے قبل

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا
- 4 گھنٹے قبل
بھارت کو ایک اور دھچکا، امریکا نے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے
- 5 گھنٹے قبل

عوام ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے کا شکار، لودھراں کے قریب ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
- 5 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے کی مون سون کے مزید 3 نئے خطرناک سپیل کی پیش گوئی
- 2 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے مختلف اضلاع میں سیلاب
- 4 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان، نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی
- 5 گھنٹے قبل

حافظ آباد: دیرینہ دشمنی کا بھیانک انجام، 3 افراد کوقتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت آگ لگا دی گئی
- 41 منٹ قبل

آج سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی حکمت عملی اور کریپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کی پذیرائی، برطانوی اخبار
- 17 منٹ قبل